172

خیبر پختونخوا میں اپوزیشن جماعتوں نے وفاقی بجٹ مسترد کردیا

پشاور۔۔۔ خیبر پختونخوا میں اپوزیشن جماعتوں نے وفاقی اور صوبائی بجٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کی بجٹ غریب عوام کے تباہی کا بجٹ تیار کیا گیا حکومت نئی بجٹ پیش کرنے سے پہلے رواں مالی سال کے بجٹ کی پراگریس رپورٹ پیش کریں

خیبر پختونخوا حکومت نے آئندہ مالی سال کیلئے صوبے کے بجٹ کو ایسے شخص کے ساتھ مشاورت کی جن کو بجٹ کو کوئی تجربہ نہیں عمران خان نہ تو زمیندار ہے اور نہ ہی کوئی بڑا تاجرجن کے مشاورت سے خیبر پختونخوا بجٹ تیار کیا گیا صوبائی حکومت نے آئندہ مالی کے بجٹ میں کسی کے ساتھ مشاور ت نہیں کی،وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا ایوان میں عدم موجودگی کی وجہ سے کسی بھی وزیر کی ایوان میں یقین دہانی پر تاحال کوئی عمل دارامد نہیں ہوا جس کی وجہ سے رواں مالی سال کے ترقیاتی بجٹ میں اپوزیشن ارکان کے حلقوں میں ایک روپے کا ترقیاتی کام نہ ہوسکا،وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا ایوان میں حاضری دینے کے بجائے آرام کرنے کو ترجیح دیتا ہے جس کی وجہ سے کی قسمت ہر وقت سوتا رہتا ہے،اپوزیشن جماعتوں نے متفقہ فیصلہ کیا ہے کہ ان منصوبوں مین جاری کرپشن اور صوبے کے دیگر مسائل پر دوبارہ ریکوزیشن جمع کرینگے تاکہ وہ تمام حقائق عوام کے سامنے لایا جائے،اپویشن جماعتیں بہت جلد خیبر پختونخوا میں احتجاج شروع کرینگے تمام اپویشن جماعتیں حکومت خلاف احتجاج میں ایک پیج پر ہونگے,

حکومت نے بجٹ سے توجہ ہٹانے کیلئے اپوزیشن رہنماوٗں کو گرفتار کرلیا گیا نیب کو صرف اپوزیشن رہنماوٗں پر کرپشن کے بے بنیاد الزامات نظر آرہے ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں میگا کرپشن سیکنڈل پر حکومتی ارکان کے خلاف کوئی کاروائی عمل میں تاحال نہیں لائی گئی،ان خیالات کا اظہار خیبر پختونخوا میں اپوزیشن لیڈر اکرام خان دورانی نے گزشتہ روز صوبائی اسمبلی میں اپوزیشن رہنماوٗں کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر شیراعظم وزیر،پاکستان مسلم لیگ(ن)کے پارلیمانی لیڈر سردار یوسف اور عوامی نیشنل پارٹی کے ممبر صوبائی اسمبلی شگفتہ ملک اور صلاح الدین بھی موجود تھے،اکرم خان دورانی نے کہا کہ خیبرپختو نخوا میں بلین ٹری،بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبہ،مالم جبہ سیکنڈل اور ایجوکیشن فاوٗنڈیشن سیکینڈل پر نیب چھپ کا روزہ رکھا ہے خیبر پختونخوا کی تاریخ میں کسی منصوبے میں اتنی کرپشن نہیں وہئی جتنی کرپشن ان منصوبوں میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے کیا،صوبائی اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں نے ہمیشہ صوبے کے مسائل کو حل کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کیا ہے اس سے قبل اپوزیشن جماعتون کی ریکوزیشن پر اجلاس میں ان منصوبوں میں جاری کرپشن کی نشاندہی کی جس میں بلین ٹری منصوبے میں بنوں ضلع میں کرپشن کیلئے پارلیمانی کمیشن تشکیل دیا گیا بلین منصوبے میں ایک ضلع کی کرپشن کی نشاندہی پر حکومت نے راہ فرار اختیار کرلیا آج بھی اپوزیشن چیمبر میں بٹگرام کے 26 وہ ملازمین جنکوں اس منصوبے کے پودوں کی دیکھ بھال کیلئے رکھا گیا ہے انکوں 26 ماہ سے محکمہ نے تنخواادا نہیں کی.

اپوزیشن لیڈر اکرم خان دورانی نے کہا کہ وفاقی حکومت کا مشیر خزانہ حود کہتے ہے کہ ملک معاشی طور دیوالیہ ہوچکا ہے روزانہ کے بنیاد پر ڈالر کی قیمت میں اضافہ ملک کی معشیت کے لئے تباہ کن ہے صوبائی وزراء عوامی مسائل کو ھال کرنے کے بجائے عوام کو اپوزیشن رہنماوٗں کی گرفتاریوں کی خوشخبریاں سنارہے ہیں ملک کے غریب عوام کا پیٹ گرفتاریوں کی خوشخبریوں نہیں بھرے گا،موجودہ حکومت نے پچاس لاکھ گھروں کا وعدہ کیا تھا مگر گزشتہ ایک سال کے دوران لاکھوں لوگوں کو بے روزگار کرنے کے ساتھ ساتھ لوگوں کے گھروں اور تجارتی مراکز کوتجاوزات کے نام پر مسمار کردیا گیا،اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ رمضان میں سپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق احمد غنی نے یقین دہانی کرائی تھی کہ تمام اپوزیشن ممبران کے ترقیاتی پر تحفظات کو دور کیا جائیگا جس میں تاحال کوئی پیش رفت نہیں ہوئی اپوزیشن ارکان آب صرف وزیراعلیٰ کے ساتھ ان معمالات پر بات چیت ہوگی کیونکہ صوبائی وزراء اور سپیکر کی کئی بار یقین دہانیوں پر کوئی عمل درامد نہیں ہورہاہے۔

اس موقع پر دیگر اپویشن رہنماوٗں نے کہا کہ موجودہ حکومت سلیکٹیڈ وزیراعظم اور سلیکٹیڈ حکومت ہے ناہل لوگوں کو حکومت ھوالہ کرنے کی وجہ سے لوگوں نے اپنا سرمایہ بینکوں سے نکال کر گھروں میں رکھ دیا موجودہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے آب چار مرلہ مکان کے مالک بھی ٹیکس کے زد میں آئیگا،مسلم لیگ ن کے پالریمانی لیڈر سردار یوسف نے کہا کہ موجودہ حکومت نے عوام کے ساتھ جو وعدے کیئے تھے آب ان تمام وعدوں سے یوٹرن لیں رہے ہیں،گزشتہ کئی ماہ سے نااہل حکومت نے عوام پرمسلسل مہنگائی کے بم گرارہے ہیں پٹرل کی قیمتوں اور بے روزگاری اور نئی ٹیکس نے عوام کی کمر تھوڑ دی،حکومتی وزراء روزانہ کے بنیاد پر بنیات بھی انتہائی شرمناک ہے،اس موقع تمام اپویشن جماعتوں کے رہنماٗوں نے پاکستان پیپلز پارٹی چیئرمین آصف علی زرداری اور پنجاب میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی گرفتاری کا شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے کہ کہ دونوں رہنماء کے نام ای سی ایل میں شامل ہیں اور روزانہ کے بنیاد پر وہ عدالتوں کا سامنا کررہے تھے پھر انکوں کس بات پر گرفتار کیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں