تازہ ترین
بنیادی صفحہ >> تازہ ترین >> سلیکٹیڈ حکومت کاپہلابجٹ عوام دشمن ہے، غریب لوگوں کے اوپرمہنگائی کابم گرایاگیاہے،پی پی پی اس عوام دشمن بجت کومسترد کرتی ہے/سابق ایم پی اے سلیم خان

سلیکٹیڈ حکومت کاپہلابجٹ عوام دشمن ہے، غریب لوگوں کے اوپرمہنگائی کابم گرایاگیاہے،پی پی پی اس عوام دشمن بجت کومسترد کرتی ہے/سابق ایم پی اے سلیم خان

پشاور(پریس ریلیز) سابق صوبائی وزیربہودآبادی ضلعی صدرپاکستان پیپلزپارٹی سلیم خان نے ایک اخباری بیان میں کہاہے کہ پی ٹی آئی کی سلیکٹیڈحکومت کاپہلابجٹ غریب عوام کی کمرتوڑدی ہے اس بجٹ میں عام لوگوں کے استعمال کے ہرچیزکے اوپربے تحاشہ ٹیکس لگایاہے۔اس بجٹ کے پاس ہونے کے بعدعام لوگوں کے استعمال کی ہرچیزمہنگی ہوجائیگی اشیاء خردونوش سے تیل وگیس سی این اوربجلی بھی مہنگی کردی گئی۔تنخواہ دارطبقے کے اُمیدوں پربھی پانی پھردیاگیا۔انہوں نے کہاکہ یہ نااہل حکومت کاپہلابجٹ تھاجوکہ آئی ایم ایف کے فارمولے کے مطابق بنایاگیاتھا۔سلیم خان نے کہاکہ یہ بات انتہائی افسوس سے کہناپڑتاہے کہ حکومت نے ملک کوآئی ایم ایف کے پاس گروی  رکھ دی ہے اس کی زندہ مثال یہ ہے کہ پاکستان کابجٹ بھی اب آئی ایم ایف بنانے لگاہے۔موجودہ اس ملک کی تاریخ کاناکام ترین حکومت ہے جوکہ اپنابجٹ بھی خودنہیں بناسکتاہے نااہل حکومت نیب کواپناڈھال بناکراپوزیشن کے لیڈروں سے سیاسی انتقام پراُترآیاہے۔جوکہ اپوزیشن کے اوپردباؤ ڈال کرموجودہ بجٹ پاس کرواناچاہتاہے۔مگرنیازی اپنے مذموم مقاصدمیں کبھی بھی کامیاب نہیں ہوسکیں گے۔

Print Friendly, PDF & Email

error: Content is protected !!