186

چترال کے بالائی علاقوں اویر ,کھوت , بگوشٹ میں گذشتہ رات برفباری

ایک طرف ملک کے کئی شہروں میں سورج آگ برسارہا ہے . اور لوگ باران رحمت کی دعائیں کر رہے ہیں . تو دوسری طرف چترال کے بالائی علاقوں اویر ,کھوت , بگوشٹ میں گذشتہ رات برفباری ہوئی ہے .اور پہاڑی دیہات اور پہاڑوں نے ماہ جون میں برف کی سفید چادر اوڑھ لی ہے . جس کی وجہ سے سرد ہواوں نے چترال کے موسم انتہائی خوشگوار بنا دیا ہے . تاہم مقامی لوگوں کا کہنا ہے . کہ نئی برفباری س فصلوں کو نقصان پہنچا ہے . کیونکہ ان علاقوں میں صرف ایک فصل ہوتی ہے . اور حالیہ برفباری سے اس فصل کے پکنے کے امکانات بہت کم نظر آتے ہیں .

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں