476

چترال کے بالائی علاقوں میں تیار فصلیں اور میوہ جات کو تباہ ہونے سے بچانے کیلئے ھنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں۔ ارشاد مکرر

چترال(نامہ نگار) پاکستان تحریک انصاف کے سینئررہنما ارشاد مکرر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اس خدشے کا اظہار کیا۔کہ بالائی چترال کے لوٹ اویر۔کھوت۔گشٹ وغیرہ میں گذشتہ دنوں کی برفباری سے گندم کی تیار فصلیں اورمیوہ جات تباہ ہونے کی شدید امکانات لاحق ہوئے ہیں۔جسے بروقت نمٹنے کی آشد ضروت ہے بصورت دیگر کھوت ۔گشٹ لوٹ اویر وغیرہ میں غذائی قلت پیدا ہونے کی قوی امکانات موجود ہیں اور مال مویشیوں کیلئے چرا بھی ناپید ہو چکا ہے۔جس سے مقامی لوگوں کے مشکلات میں مزید اضافہ ہوا ہے اُنہوں صوبائی اور مرکزی حکومت سے اس کا نوٹس لینے اور متاثرین کی مدد کرنے کا پُرزور مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ علاقوں کو مزید تباہی اور قحط سے بچایا جا ئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں