522

ایس ایچ او بمبوریت تھانہ قربان پناہ نے کاروائی کرتے ہوئے 28ہزار جعلی نوٹ اور نو لیٹر دیسی شراب برآمد کرکے ملزمان کو جیل منتقل کردیا

چترال(نمائندہ ڈیلی چترال)کالاش وادی بمبوریت میں ایس ایچ او بمبوریت تھانہ قربان پناہ نے کاروائی کرتے ہوئے 28ہزار جعلی نوٹ اور نو لیٹر دیسی شراب برآمد کرکے ملزمان کو جیل منتقل کردیا۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز ایس ایچ او بمبوریت تھانہ قربان پناہ نے معمول کے گشت پر تھے کہ مقامی لوگوں نے اُن سے شکایت کی کہ مسمی شیر انجم کے پاس ہزار ہزار کے جعلی نوٹ ہے جو کہ بازار میں پھیلا رہا ہے اس پر کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او نے مذکورہ ملزم کو پکڑ پر اُن سے موقع پر8ہزارجعلی نوٹ برآمد کرکے اُنہیں گرفتار کیا اور عدالت سے اُس کا دو روزہ ریمانڈ لینے کے بعد مزید20ہزار جعلی نوٹ برآمد کرکے اُس کے بھائی محمد زاکر ولد سلطان روم ساکنہ بمبوریت (جس سے بھی جعلی نوٹ برآمد کیے گئے تھے)سمیت گرفتار کرکے اُن کے خلاف دفعہ489کا پرچہ کاٹ کر جیل منتقل کردیا۔اسی طرح گشت کے موقع ایس ایچ او بموریت نے شیخاندہ کے عبدالرحمن سے 9لیٹر دیسی شراب برآمد کرکے دفعہ پی ایچ او3/4کے تحت اُنہیں بھی جیل منتقل کردیا۔علاقہ عمائدین نے ایس ایچ او قربان پناہ اور اُس کی ٹیم کو اُن کی کارکردگی پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے علاقے میں مزید دونمبری کے کاموں کے روک تھام کے لئے بھی اقدامات اُٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں