194

پندرہ جولائی تک تمام ویلج کونسل میں باڈی تشکیل دیکر ایک مہینے کے اندر اندر رپورٹ ضلعی جماعت کو پیش کریں گے/امیرجے یوآئی مولاناشیرکریم شاہ

اپرچترال (نامہ نگار)جمعیت علماء اسلام اپرچترال کا اجلاس ضلعی امیر مولانا شیرکریم شاہ کے زیرصدار ت مرکزی دفتر بونی میں منعقد ہوا اجلاس میں تحصیل امراء ونظماء اور تمام یو۔سی امراء ونظماء نے شرکتِ کی۔اجلاس میں تمام یو سیز کو ہدایات کی گئی کہ 15 جولائی تک تمام ویلج کونسل میں باڈی تشکیل دیکر ایک مہینے کے اندر اندر رپورٹ ضلعی جماعت کو پیش کریں گے۔اجلاس میں مولانا فتح الباری کی قیادت میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی جو ایم پی اے کے ساتھ ملکر عوامی مسائل حل کرنے کی کوشش کریں گے۔اجلاس کے بعدایک وفد نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بونی کا بھی دورا کیا اور ہسپتال میں ڈاکٹروں اور عملہ کی کمی پر گہرے غم وغصہ کا اظہارِ کیا۔اور حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ پورے ضلع میں صرف 2 ڈاکٹروں کی موجودگی عوام کے ساتھ سراسر ظلم اور ناانصافی ہے۔لہذا حکومت فوری طور پر ڈاکٹرز کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے بصورت دیگر عوام سڑکوں میں نکلنے پرمجبور ھونگے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں