240

محمد عرفان الدین نئے اے ڈی سی اپر چترال کی حسب روایت دروش میں پر تپاک استقبال۔

دروش(جہانزیب سے) ضلع اپر چترال کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد عرفان الدین اپنے آبائی تحصیل سے چارج سنبھالنے کیلئے جاتے وقت درو ش چوک میں سیکنٹروں کی تعداد میں عوام دروش نے نئی اے ڈی سی کو پھولوں کا کلدستہ اور ہار پہنا کر ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر دروش بار ایسو سی ایشن کے صدر اکرام حسین ایڈوکیٹ، صدر تجار یونین حاجی گل نواز، قاری جمال عبد الناصر، صلاح الدین طوفان، قاری فضل حق و دیگر موجود تھے۔ اس موقع پر مقررین نے کہا کہ چترال کو دو ضلعوں میں تقسیم ہونا اور اپر چترال کے انتظامی عہدوں پر ہمارے چترال کے ہو نہار بیٹوں کا تعیناتی خوش آئندہ بات ہے۔ جس سے ضلع تیز تر ترقی اور عوام کے مسائل کے صد باب کیلئے بہتر ثابت ہوگا۔ کیونکہ ہمارے چترال کے مسائل چترال کے ہی آفسر بہتر طور پر سمجھ سکتے ہیں۔ ہم امید رکھتے ہیں کہ عرفان الدین چترال کا ایک قابل دیانتدار آفیسر ہے چترال کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔ اس موقع پر جمال عبد الناصر نے پوری امت پاکستان اور چترال کی ترقی کیلئے خصوصی دعا کی اور نئے اے ڈی سی عرفان یلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ واضح رہے نوجوان پی ایم ایس آفیسر کا تعلق دروش سے انہوں نے پہلے اے سی حیات آباد پشاور، اے پی اے باجوڑ اور اے پی اے کرم ایجنسی میں بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ اس موقع پر محمد عرفان الدین نے شاندار استقبال کرنے پر اہلیاں دروش کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں