Site icon Daily Chitral

واضح شیڈول نہ ہونے کی وجہ سے لواری ٹنل میں سینکڑوں مسافر دس دس گھنٹے شدید سردی میں انتظارکرنے پرمجبور۔سرتاج محمدخان

چترال(نمائندہ ڈیلی چترال ) سماجی کارکن سابق تحصیل ناظم چترال سرتاج احمد خان نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ این ایچ اے لواری ٹنل سے گذرنے کیلئے عوام چترال کو واضح شیڈول دیاجائے گوکہ منگل اور جمعے کا شیڈول دیا گیا ہے مگر وقت مقرر نہیں اس شیڈول کو بنیاد بنا کر عوام چترال پشاور سے صبح سات آٹھ بجے ٹنل پہنچ جاتے ہیں تو اس وقت اعلان کیا جاتا ہے کہ ٹنل رات کو کھلے گا جس کی بناء پر سینکڑوں مسافر جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہوتے ہیں دس دس گھنٹے شدید سردی میں انتظار پر مجبور ہوتے ہیں۔ برف کی وجہ سے وہ نیچے بھی نہیں اتر سکتے اور برفانی تودوں کے گاڑیوں پر گرنے کے خطرات بھی موجود رہتے ہیں اس لئے وقت کا تعین انتہائی ضروری ہے ۔انہوں نے این ایچ اے حکام اور سامبو سے مطالبہ کیا کہ چترال کے مسافروں کو واضح ٹائیمنگ دے کر ان کو مشکلات اور خطرات سے بچا ئیں۔

Exit mobile version