225

حکومت کی ناقص کارکردگی نے عوام کو ذہنی بیماریوں میں مبتلا کر دیا۔رکن قومی اسمبلی

یورپ(چیف اکرام الدین) پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی ایم این اے ساجد طوری نے کہا کہ قبائلی عوام کے ساتھ حکومت کی طرف سے ناانصافی اور ظلم کب تک ھوتا رہے گا انہوں نے کہا کہ حکومت وقت کی لاپروائی اور ناقص کارکردگی نے ملکی عوام کو ذہنی بیماریوں میں مبتلا کر دیا حکومت قبائلی عوام کو ریلیف کی بجائے زلیل و حوار کر رہی ہے جو عوام کے ساتھ ظلم و ناانصافی ہے کئی سالوں سے سیاستدان قبائلی عوام کے ساتھ جھوٹ پر مبنی دعوے کر رہی ہے لیکن ابھی تک حکومت نے اپنے وعدوں کو پورا نہیں کیا جو بہت افسوس کی بات ہے رکن قومی اسمبلی ایم این اے ساجد حسین طوری نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز نیوز ایجنسی یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ حکومت وقت سے مطالبہ ہے کہ قبائلی عوام سے جھوٹ پر مبنی دعوے چھوڑ کر قبائلی عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرے اور قبائلی عوام کو درپیش مسائل و مشکلات سے نجات دیں تا کہ قبائلی عوام بھی ترقی کر سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں