417

کرپشن فری مومنٹ چترال کی طرف سے اپر چترال میں ایک اہم میٹنگ کا انعقاد

اپرچترال(نامہ گار)گذشتہ روز کرپشن فری مومنٹ چترال کی ایک اہم میٹنگ زیر صدارت جنگیاعظم بونی ٹیک لشٹ میں منعقد ہوا۔ میٹنگ میں بونی اپر چترال آس پاس دیہات بونی،مستوج،تورکہو،موڑکہو کے عمائیدن نے شرکت کیں۔شرکاء محفل نے کرپشن جیسے لعنت کو معاشرے سے نکال کر صاف وشفاف معاشرہ تشکیل دینے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے اپر چترال میں ٹھیک طریقے سے سرپرستی نہ ہونے کی وجہ سے سرکاری اداروں سے لیکر NGOsمیں بدترین کرپشن ہوئی۔سرکاری اداروں اور این جی اوز کی طرف سے موصول ہونے والے فنڈز کی دس فیصد حقوق بھی عوامی بہبود کے لئے استعمال نہیں ہوئی جسکی وجہ سے سڑکوں،پینے کے شفاف پانی،چھوٹے انرجی سیکٹرسے لیکر تمام نظام تنزلی کا شکار ہوئی اور عوام 21ویں صدی میں بھی انتہائی نامساعد حالات سے دوچارر ہے۔اُنہوں نے میٹنگ کی توسط سے محمد ہارون کنوئنیر کرپشن فری مومنٹ چترال کی کرپشن کے خلاف آواز اُٹھانے اور اُن کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ یہ مومنٹ فعال طریقے سے کسی بھی تعصبات سے بالاتر ہوکر خدمات سرانجام دیں گی۔اُنہوں نے سخت ترین الفاظ میں ماضی میں کی گئی بدعنوانی اور کرپشن کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے اداروں میں سخت بدعنوانی ہونے کی وجہ سے عوام الناس ترقی کی منازل طے نہ کرسکی جس کی وجہ سے علاقہ غربت اور مشکلات سے دوچار ہیں۔آخر میں میٹنگ کے شرکاء نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ سماجی افراد،تنظیمات سارے ملکر حکومت کا دست بازو بنے اور علاقے سے غربت کا خاتمہ کرنے میں اپنا کردار ادا کرتے ہوئے کرپشن اور بدعنوانی کا ڈٹ کر مقابلہ کریں۔
میٹنگ میں دیدار ولی،سلامت خان وی سی ناظم بونی ٹو،جنگی اعظم لال،اسلام الدین،ریٹائرڈ صوبیدار میرولی خان،رحمت سلام،محمد پرویز لال،محمد ہارون،دانیال سیف،صلاح الدین،شبیر خسرو،انعام اللہ،نادرشاہ،حیات،سید غازی،اسد جان،صادق الرحمن اور فرید اللہ موجود تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں