196

اسپیشل ایجوکیشن سنٹر چترال کے سابق منیجر اور ایس ڈبلیو او بونی سید نبی حسین پیرزادہ کے اعزازمیں ایک الوداعی تقریب کا انعقاد

 چترال (نامہ نگار)گزشتہ روز اسپیشل ایجوکیشن  سنٹر چترال کے سابق منیجر اور ایس ڈبلیو او (SWO)بونی سید نبی حسین پیرزادہ کے اعزازمیں ایک الوداعی تقریب منعقد ہوئی،ادارے کے منیجر رحمت نواز سروری نے سبکدوش ہونے والے آفیسر کو خراج تحسین پیش کی اور ادارے کے لئے ان کی خدمات کو سراہا۔طویل عرصے ملازمت کے دوران اسٹاف کے ساتھ ان کے حسن سلوک اور ادارے کے لئے آپ کی خلوص نیت سے ادارہ ہذا کی ترقی کی کاوشوں کو سراہا۔ادارے کے دوسرے اسٹاف نے بھی انہیں خراج تحسین پیش کیں،اور اس توقع کا اظہار کیا کہ موصوف آئندہ بھی ادارے اور اسٹاف کے ساتھ اپنی وابستگی جاری رکھیں گے اور ادارے کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔آخر میں نبی حسین پیرزاد ہ اپنے اعزاز میں اس تقریب کے انعقاد پراسٹاف کا شکریہ ادا کیا اور نیک تمناؤوں کے ساتھ ادارے سے رخصت ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں