344

الگ گریڈ اسٹیشن کی تعمیر کے بعد گولن گول پاور ہاوس اور نیشنل گریڈ سے اپرچترال کو بلا تعتل بجلی کی فراہمی شروع ہوگی/مولاناچترالی

ایم این اے چترال مولانا عبدالکبرچترالی نے اسلام آباد سے ٹیلی فون پراپرچترال کے عوام کو خوشخبری دی ہے کہ انکے بھرپور کوششوں کے نتیجے میں اپرچترال کے لیے الگ ۱۳۲کےوی کے گریڈ اسٹیشن کی منظوری کے ساتھ ہی انکی درخواست پر واپڈا حکام نیے گریڈ اسٹیشن کی مقام کا تعین کرنے کے لیے ۱۹جون کو اپرچترال کا دورہ کرنے والے ہیں،الگ گریڈ اسٹیشن کی تعمیر کے بعد گولن گول پاور ہاوس اور نیشنل گریڈ سے اپرچترال کو بلا تعتل بجلی کی فراہمی شروع ہوگی اورلوڈشیڈنگ کا مکمل خاتمہ ہوگا۔یاد رہے کہ مارچ کے مہینے میں اپرچترال میں شدید لوڈشیڈنگ کے خلاف تحریک حقوق عوام کی طرف سے بھرپور احتجاج کے بعد ایم این اے چترال نے عوام کے ساتھ وعدہ کیا تھا کہ وہ اس سال اپرچترال میں الگ گریڈ اسٹیشن کا قیام عمل میں لاکردم لینگے،اس بنیادی عوامی مطالبے کو حل کرنے پر اپرچترال کے عوام نے مولانہ چترالی کا شکریہ ادا کیاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں