661

چترال میرا پہلا گھر ہے اور جنالی کوچ میں واقع خندان کا نام میرے فیملی کی وجہ سے خاندان پڑا ہے/سابق گورنرگلگت بلتستان پیرسیدکرم علی شاہ

اپرچترال (ڈیلی چترال نیوز)سابق گورنر گلگت بلتستان اور سیاسی و مذہبی شخصیت پیر سید کرم علی شاہ چترال کے دورے پر آئے ہوئے ہیں، اس سلسلے میں انہوں نے آج بونی میں اپر چترال کے کونے کونے سے آئے ہوئے عمائدین علاقہ اور منتخب نمائندگان سے ملاقات کی اور ان سے علاقائی امور پر تفصیلی گفتگو کی، پیرسید کرم علی شاہ کے ساتھ ان کے دو فرزندان یعنی سید جلال علی شاہ اورانجینئر سید کمال علی شاہ بھی موجود تھے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پیرسید کرم علی شاہ کا کہنا تھا کہ چترال کے ہر مکتبہ فکر کے افراد کے ساتھ میرے خاندان کے قریبی تعلقات رہے ہیں یہ تعلقات آج سے نہیں بلکہ ان کی نوعیت سینکڑوں برسوں پر محیط ہے۔انہوں نے کہا کہ چترال میرا پہلا گھر ہے اور جنالی کوچ میں واقع خندان کا نام میرے فیملی کی وجہ سے خاندان پڑا ہے، اہالیان چترال نے ہر دور میں ہمارے خاندان کو عزت دی اور ہم بھی ہر دور میں چترال میں امن و بھائی چارگی کے فروع میں کوشان رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اپر چترال جنالی کوچ میں واقع میرے گھر کو مریدوں اور دوسرے بھائیوں نیہر دور میں حفاظت کرتے آئے ہیں۔ اور اب بھی میں اپنے چترالی بھائیوں اور بزرگوں سے گزارش کر رہا ہوں کہ وہ میرے گھر کی حفاظت کریں۔ انہوں نے کہا کہ مہتر چترال ہزہائی نس شجاع الملک نے جنالی کوچ میں میرے جائیداد کے حدود کی تصدیق اپنے ایک تحریری نسخے میں کیا ہے جس میں میرے جائیداد کے حدود یوں متعین ہیں،” جنالی کوچ بالا میں ”زخیلی پہاڑ” کی بلندی سے ”کاغ لشٹ ” کے دامن تک جتنے بھی ریوڑ اور چوپایوں کے لئے باڑے بنائے گئے ہیں اور میدان ”کاغ لشٹ” کا پائینی حصہ ”بونی لشٹ” سے دریائے مستوج تک پیر سید جلال شاہ کے اختیار اور تصرف میں رہا ہے اور ان اراضیات کی حد بندی جنالی کوچ پائین میں خوش احمد خاندان کے اراضیات سے کی جاچکی ہے۔ متذکرہ بالا حدود کے اندر کسی کو بھی قطعہ زمین نہیں دیا گیا ہے اور نہ ہی پیر کے اذن و اجازت کے بغیر کوئی وہاں پر زراعت کر سکتا ہے اور نہ ہی درخت لگا سکتا ہے۔چونکہ پیر اور آپ کے خاندان نے یاسین کے حکمرانوں کی ہمیشہ اعانت کی ہے جو کہ ما بدولت مہتر چترال کے جائیداد و اسلات کے قلمرومیں رہے ہیں پیر کو ذرہ برابر پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ”۔پیرسید کرم علی شاہ نے کہا کہ اس تحریر کے بعد ان اراضیات پر انگلی اٹھانے کی کوئی گنجائش نہیں رہتی۔ میرے سیاسی و حکومتی مصروفیات کی وجہ سے کئی سالوں سے میری چترال آمد میں کمی ہونے کی وجہ سے کچھ ناسمجھ عناصر ہمارے حدودات پر انگلی اٹھانے کی کوشش کررہے ہیں۔
جنالی کوچ میں واقع میری زمین میرے ساتھ چار پشتوں سے رہی ہے، انہوں نے کہا کہ جنالی کوچ اور اویر میں واقع میری زمین خوش احمد خاندا ن نے میرے اجداد کو دی تھی ، بعد میں مہتر چترال شجاع الملک نے اس کی تصدیق و تجدید کی جس کے حوالیسے سارے دستاویزات اور ڈاکومینٹس میرے پاس موجود ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ چترال میں کوئی سرکاری زمین نہیں بلکہ سارے بنجر اور ریور بیڈ عوامی شاملات ہیں،مگر چند نا سھجں لوگ عوامی شاملات کو سرکار کے کھاتے میں ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں۔پیر سید کرم علی شاہ نے شرکائے محفل کا شکریہ ادا کیا اور چترال کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی نیز امن و بھائی چارگی کے لئے دعاو برکات سے نوازا اور اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ چترال کو جب بھی میری خدمت کی ضرورت پڑے میں ہر پلیٹ فارم پر چترال کی ترقی کے لئے کوشان رہوں گا۔
اس موقع پر وی سی ناظم محمد پرویز لال، سماجی کارکن سردار حسین شاہ گرین لشٹ، ریٹائر صوبیدار نور حسین، احمد موردیر، کشافت یونس اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیر سید کرم علی شاہ کے جائیدا د پر نہ کسی نے دعوی کیا ہے اور نہ ہم میں سے کوئی دعوی دار ہیں، مگر بعض افراد بغیر معلومات کے پریس کانفرنس کرکے کاغ لشٹ کے عوامی شاملات کو سرکار کے کھاتے میں ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں جن کے خلاف بونی کے منتخب نمائندے اور معتبرات نے تفصیلی وضاحتی بیان دے چکے ہیں۔مقریرین نے یہ بھی کہا کہ پیر کے حدود دستاویزات کے مطابق واضح ہے جنہیں سیاسی رنگ دے کرمتنازعہ بنانے کی کوئی ضرورت نہیں۔ پروگرام کے آخر میں صدر محفل رہنما پاکستان تحریک انصاف رحمت غازی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیر کے حدودات پر کسی کا کوئی اعتراض نہیں اور نہ ہی ہم میں سے کوئی دعوی دار ہے۔جو لوگ اس حوالے سے بات کر رہے ہیں یہ ان کی ناسمجھی ہے ہم ہر پلیٹ فارم پر پیرصاحب کے حدودات کی تحفظ اور گواہی کے لئے تیار ہے۔ اس موقع پر سید صلاح الدین، خلیفہ سید فرمان علی شاہ، خلیفہ زادہ سید حسین، پیر سید کرم علی شاہ کا مختار سید بادشاہ، علی احمد، پیر سید سردارعالم شاہ، ڈاکٹر شیر قیوم، ڈاکٹر کریم، پی پی پی اپر چترال کے صدر امیر اللہ، ناظم وی سی ریشن شہزادہ منیر، ناظم وی سی چرون شیر عالم، ریٹائر صوبیدار میجر سید موسی ولی، منیجنگ ڈائریکٹر جلال آباد ٹاؤن سید حیات حسین شاہ، سید روزگار ولی شاہ، سید حسین شاہ، غلام علی شاہ، حکیم علی ایڈوکیٹ، غلام علی شاہ ایڈوکیٹ، شاہ وزیر لال، ریٹائر ڈی ایس پی میر اعظم،عنایب احمد اور دیگر معتبرات علاقہ کثیر تعداد میں موجود تھے۔ نظامت کے فرائض سیکرٹری سردار حسین نے انجام دی۔ پروگرام کے آخر میں چیف ایگزیکٹیو جلال آباد ٹاؤن سید کوثر علی شاہ نے شرکاء محفل کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں