602

نامور ماہر تعلیم اور پرنسپل استاد نور الدین 34 سالہ کیرئیر مکمل کرنے کے بعد ریٹائر ہوگئے

اچترال (نامہ نگار) پرواک سے تعلق رکھنے والے نامور ماہر تعلیم اور پرنسپل گورنمنٹ مڈل سکول پرواک استاد نورالدین محکمہ تعلیم میں 34 برسوں تک خدمات سرانجام دینے کے بعد ریٹائر ہوگئے۔ گزشتہ دنوں ان کے اعزاز میں گورنمنٹ ہائی سکول پرواک میں ایک پروقار الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور علاقے میں علم و ہنر کی روشنی پھیلانے میں آپ کی خدمات کو شاندار انداز میں خراج تحسین پیش کیا گیا۔ مقریرین کا کہنا تھا کہ استاد نور الدین یہاں کے نئی نسلوں کا ہاتھ پکڑ کر انہیں لکھنا سیکھایا اور گورنمنٹ مڈل سکول پرواک کو ایک ابھرتا ہوا تعلیمی ادارہ بنانے میں ان کی گرانقدر خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔ الوداعی پرواگرام سے خطاب کرتے ہوئے استاد نور الدین نے سابق پرنسپل رخمت غازی خان اور ایم ٹی آئی کراچی کے وائس پرنسپل وحید اللہ صدیقی کا بھی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں پرواک، سنوغر، دیزگ اور جنجریت کے عوام کا شکریہ ادا کیا، ساتھ ہی ساتھ ان کے اعزاز میں شاندار الوداعی پروگرام کے انعقاد پر گورنمنٹ مڈل سکول کے جملہ اساتذہ اور دوسرے اسٹاف کا بھی شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں