164

گلگت بلتستان میں ہائیر سیکنڈری سکول کم وسائل میں بڑی کامیابی کے ساتھ اپنے مقاصد حاصل کر رہے/دلاور شاہ

(پریس ریلیز)گلگت بلتستان میں ہائیر سیکنڈری سکول کم وسائل میں بڑی کامیابی کے ساتھ اپنے مقاصد حاصل کر رہے پیں۔ہائیر سیکنڈری سکولز کو انٹر کالج کا درجہ دینے سے قومی تعلیمی پالیسی کی سنگین خلاف ورزی ہوگی اور قومی خزانے پر بھی  بھاری بوجھ ھوگا ان خیالات کا اظہار گلگت بلتستان ٹیچرز ایسو دی ایشن کےترجمان دلاور شاہ نے ایک اخباریبان کے ذریع کیا۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں اس طرح کے غیر قانونی اقدامات کے ذریع بہت سارے سکولوں پر قبضہ جمانے کی کوشیشیں ہوی جو بعد میں محکمہ کے لیے درد سر بن گئے ہیں۔انہوں نے چیف منسٹر اور چیف سیکریٹری گلگت بلتستان سے مطالبہ کیا کہ محکمہ کو اس طرح کے غیر قانونی اقدامات سے روکیں۔صرف اور صرف سکول سائیڈ کے پراجیکٹ اور پوسٹوں پر کیں ڈاکہ ڈالا جاریا ہے ۔اگر اس سلسلہ۔کو نہ روکا گیا تو سخت ردعمل کا اظہا کیا جاسکتا ہے    دلاورشاہ  سکر یٹر ی ٹیچرزایسوسی ایشن گلگت بلتستان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں