177

کاغ لشٹ کے مقام پر 132 کے وی گریڈ اسٹیشین کی منظوری پر وفاقی حکومت کے شکر گزار ھیں۔ارشاد مکرر

چترال(نمائندہ ) پاکستان تحریک انصاف چترال کے سینئر رہنماارشاد مکرر نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہا ہے۔کہ پاکستان تحریک انصاف چترال کے جملہ ارکان۔عوامی اور چترال سے اقلیتی ایم پی اے وزیرذادہ کے پرزور مطالبے پر وزیر اعظم عمران خان کی حکم پر وفاقی حکومت کی جانب سے وزیر پانی و بجلی عمر ایوب خان اپر چترال کیلئے الگ 132 کے گریڈ اسٹیشین کی منظوری دی ہے جو کہ کاغ لشٹ کے مقام پر تعمیر کیا جائے گا۔اس سلسلے میں سروے ٹیم عنقریب اپر چترال قاقلشٹ کے مقام کا دورہ کرینگے اور جگہ کا تعین ہوگا۔لہذا ہم وزیر اعظم عمران خان اور وفاقی وزیر عمر ایوب خان کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے اپر چترال کےعوام کا دیرینہ مسئلہ حل کردیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں