217

( اے وی ڈی پی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس چیرمین رحمت الہی کی زیر صدارت

چترال ( محکم الدین ) ایون اینڈ ویلیز ڈویلپمنٹ پروگرام ( اے وی ڈی پی) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس چیرمین رحمت الہی کی زیر صدارت منعقد ہوا . جس میں بورڈ کے ممبران کی اکثریت نے شرکت کی . اجلاس میں ایجنڈےکے مطابق مختلف امور زیر بحث آۓ اور متعدد فیصلے کئے گئے . اس موقع پر چترال میں لوکل سپورٹ آرگنائزیشنز کو درپیش مالی اور دیگر مسائل پر تفصیل سے روشنی ڈالی گئ . اور اس امر کا اظہار کیا گیا . کہ بعض مقامی معاون تنظیمات مالی و دیگرمسائل کی وجہ سے آخری سانسیں لے ر ہے ہیں. اور اس سے وابستہ لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے . اس لئے اے وی ڈی پی کو بھی ناموافق حالات کا مقابلہ کرنے اور اپنی بقا کیلئے کئی اہم اور سنجیدہ فیصلے کرنے کی ضرورت ہے . اجلاس میں سالانہ جنرل میٹنگ کیلئے متفقہ طور پر 14 جولائی بروز اتوار مقرر کی گئی . بورڈ میں خواتین ممبران کی تعداد میں اضافہ کی منظوریدی گئی . اور دفتر کی شفٹنگ کے سلسلے میں چیرمین رحمت الہی اور منیجر جاوید احمد کو اختیار دیا گیا . اجلاس میں اے وی ڈی پی کی طرف سے چھوٹے پیمانےپر قرضوں کی فراہمی کے سلسلے میں مختلف وادیوں کے بورڈ ممبران پر مشتمل کمیٹی بنانے پر اتفاق کیا گیا . جس میں قرضوں کی منظوری دینےوالی کمیٹی کے بورڈ ممبران اقساط کی وصولی کے ذمہ دار ہوں گے . اجلاس میں اے وی ڈی پی کی طرف سے دیے گئے اثاثہ جات کا جائزہ لینے کیلئے آنے والی ٹیم کی آمد کے موقع پر بورڈ ممبران کی حاضری کو ضروری قرار دیا گیا . اس موقع پر سالانہ پلان 2019 میں شامل یوسی کے مختلف منصوبوں پر بھی تفصیل سے روشنی ڈالی گئی . جبکہ ایل ایس اوز کی رجسٹریشن سے متعلق مسائل پربھی بحث کی گئی . اور اس توقع کا اظہار کا گیا . کہ انشا اللہ جلد یہ مسلہ حل ہو جائے گا . اجلاس میں اس بات کو خوش آیند قرار دیا گیا. کہ کلچر ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخوا کو کالاش ٹمپلز کی تعمیر ومرمت کے حوالے سے جو پروپوزل پیش کیا گیا ہے . وہ عملدرآمد کے آخری مراحل میں ہے . اس سلسلے میں چیرمین ڈیڈک چترال ایم پی اے وزیر زادہ کی کوششوں کو سراہا گیا .

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں