217

ROSE – Chitral   جولائی کے6 تاریخ کو چترال اسکالرشپ سمٹ منعقد کرے گا

چترال (نمائند) ریجنل آرگنائزیشن  فار سپورٹنگ ایجوکیشن (ROSE-Chitral)گذشتہ کئی سالوں سے چترال میں اعلی تعلیم کے حصول کے لیے کوششیں کرتا آرہاہے انہی کوششوں کے نتیجے میں چترال سے ساڑھے تین سوسے زائد طلباء وطالبات نے  مختلف جامعات سے اعلی تعلیم حاصل کرچکے ہیں اور کئی ایک ملکی اور بین الاقوامی سطح پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ انہی کوششوں کی ایک کڑی کے طور پر ROSE- Chitral اس سال 6 جولائی کو چترال اسکالرشپ سمٹ کے نام سے ایک تعلیمی کانفرنس منعقد کررہا ہے۔  جس میں چترال سمیت پورے پاکستان سے کئی نامور شخصیات، جامعات کے وائس چانسلرز، فلاسفرز اور میڈیا کے نمائندگان شرکت کررہے ہیں۔ اس کانفرنس کا مقصد چترال میں تعلیمی معیار کے حوالے سے اگاہی پیدا کرنا اور نوجوانوں کواعلی تعلیم کے حصول میں درپیش مسائل اور ممکنات کو دیکھتے ہوئے مستقبل کے لیے لائحہ عمل طے کرنا ہے۔  اس کانفرنس سے متعلق تمام تفصیلات (مقام، تاریخ، اوقات کار اور شرکاء کی تفصیل)ROSE کے ویب سائیٹ www.rose.org.pkپر موجود ہیں۔

کانفرنس میں شرکت کرنے والے شخصیات میں سے کچھ کے نام درج ذیل ہیں

  1. ڈاکٹر طارق اللہ خان پروفیسر حماد بن خلیفہ یونیورسٹی قطر

  2. ہارون رشید         کالم نگار، سنئیر صحافی اور تجزیہ نگار

  3. امتیاز چودھری چیف ایگزیکٹیو محزاب گروپ

  4. ڈاکٹر شکیل روشن صدر الحمد اسلامک یونیورسٹی

  5. انجینئیر تنویر صدر سیکاز یونیورسٹی

  6. ڈاکٹر عبدالحفیظ نیازی صدر قرطبہ یونیورسٹی

  7. سیف الاسلام رجسٹرار قرطبہ یونیورسٹی

  8. اسد اللہ خان ڈائریکٹر رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی

  9. ڈاکٹر محمد اظہر شمس رجسٹرار رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی

  10. عبید الرحمن صدر اقراء نیشنل یونیورسٹی

  11. ڈاکٹر فرزند علی پروفیسر اقراء نیشنل یونیورسٹی

  12. خواجہ اویس بلال پرنسپل پیک پشاور

  13. حاجی اسلم پرنسپل مسلم ایجوکیشنل سسٹم

  14. اظہر اقبال راہنما جماعت اسلامی منصورہ لاہور

  15. احسان اللہ وقاص سنئیر نائب صدر کاروان علم فاؤنڈیشن

  16. طاہر حجازی وائس چانسلر مسلم یوتھ یونیورسٹی

  17. رحیم اللہ یوسفزئی بیورو چیف دی نیوز

  18. محمود جان بیوروچیف جیو نیوز

  19. عمران صاحب چانسلر اباسین یونیورسٹی

  20. ڈاکٹر فخرالاسلام ڈائریکٹر پاکستان سٹڈی یونیورسٹی آف پشاور

  21. ڈاکٹر محمد عباس پروفیسر قائداعظم کالج آف کامرس پشاور

  22. عمر حیات                 پراجیکٹ منیجر الفلاح سکالرشپ سکیم

  23. سعود انصاری چیف ایگزیکٹیو باونس پاکستان لمیٹڈ

  24. یوسف الماس ایجوکیشن وژن پاکستان

  25. محمد ریاض دانش کوم سیٹ انسٹیٹوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

  26. بیرسٹر عزیز الحق نشتر ایل ایل ایم ہاورڈ یونیورسٹی

  27. پروفیسر اسرارالدین سابق چئیرمین جیوگرافی ڈیپارٹمنٹ  پشاور یونیورسٹی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں