266

ڈائرکٹوریٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام یک روزہ سائنس میلہ کا اہتمام

چترال (نمائندہ ڈیلی چترال) ڈائرکٹوریٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام یک روزہ سائنس میلہ کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں سکولوں اور کالجوں کے علاوہ عام شہریوں کے بھی سائنس پراجیکٹ کی نمائش ہوئی۔ میلہ میں گورنمنٹ ڈگری کالج چترال، گورنمنٹ گرلز کالج چترال اور آغا خان ہائیر سیکنڈری سکول اور دوسرے تعلیمی اداروں کے طلباء وطالبات کے سائنس پراجیکٹ مقابلے میں شامل کئے گئے۔ اس موقع پر ڈائرکٹوریٹ کی طرف سے مجموعی طور پر دو لاکھ 40ہزار روپے مختلف کٹیگریوں کی مد میں دے دئیے گئے۔ گورنمنٹ کالج چترال کے پرنسپل پروفیسر ممتاز حسین، ممتاز سماجی کارکن عنایت اللہ اسیر اور ڈائرکٹوریٹ کے پراجیکٹ ڈائرکٹر سلمان واحد نے انعامات تقسیم کئے۔ انہوں نے اس بات پر مسرت کا اظہار کیاکہ حکومت سائنسی سوچ وفکر طلباء وطالبات کے علاوہ عام شہریوں میں بھی پیدا کرنے میں نہایت مخلص ہے اور عملی قدم اٹھارہی ہے اور چترال جیسے دورافتادہ اور دوردراز ضلعے میں اس نمائش اور میلے کا انعقاد اس کا ایک بین ثبوت ہے۔ جج کے فرائض مقابلے میں حصہ لینے والے دو کالجوں کے تدریسی اسٹاف نے انجام دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں