216

چیرمن پی ٹی آئی عمران خان کاصحابہ کرام کی شان میں گستاخی کی بھرپور مذمت کرتے ہیں مولانا شیرکریم شاہ

 چترال (نامہ نگار) جمعیت علماء اسلام اپر چترال کے امیر مولانا شیرکریم شاہ نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان نےعمران خان نے قوم کے ساتھ خطاب کے نام پر صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی شان میں گستاخی کرکے پورے عالم اسلام کے مسلمانوں کی اور خاص کر 22کڑور پاکستانی مسلمانوں کی دل آزاری کی ہے۔جس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ صحابہ کرام حضور صلی االلہ علیہ وسلم کی تربیت یافتہ شاگرد ہیں جن کی گستاخی اسلام کی گستاخی تصورکی جاتی ہےاُنہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان شروع دن ہی سے شعائراللہ کی توہین تمسخر میں تلے ہوئے ہیں جسے پاکستانی مسلمان کبھی بھی برداشت نہیں کریں گے پہلے سے مہنگائی بے روزگاری میں پسے ہوئے مسلمانوں کی دل آزاری کرنے والےاورغیروں کی ایجنڈے کی تکمیل کرنے والے شخص کو پاکستانی عوام پر حکومت کرنے کا کوئی حق نہیں بنتا ہے یہ ملک اسلام ہی کے نام پرمعرضِ وجود میں آیا ہے۔اور اس ملک کی نظریاتی اورجغرافیائی حدود کی حفاظت کے لئے ہم سب کچھ قربان کر سکتےہیں لہذاعمران خان مسلمانوں سے معافی مانگے یا فوراً مستعفی ہو جائیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں