187

گورنمنٹ کالج چترال میںQuality Assurance in BS Programme of Government Collegesکے موضوع پر سیمینار

چترال(نمائندہ چترال ایسکپریس(جمعہ21جون کو گورنمنٹ کالج چترال میں ایک سیمینار منعقد ہوا جس کا موضوع تھا:Quality Assurance in BS Programme of Government Colleges  اس سیمینار کے ریسورس پرسنزشہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی شرینگل دیر کے ڈپٹی کنٹرولر امتحانات انتخاب عالم اور ڈپٹی ڈائریکٹر کوالٹی ایشورنس ابرار حسین تھے۔ سیمینار میں گورنمنٹ کالج چترال، گورنمنٹ گرلزچترال، گورنمنٹ کالج بونی اور گورنمنٹ گرلز کالج بونی کےاساتذہ کے علاوہ گورنمنٹ کالج چترال کے بی ایس پروگرام کے سینئیر طلبہ و طالبات شریک ہوئے۔ کالج کے پرنسپل پروفیسر ممتاز حسین نے ایس بی بی یو کا شکریہ ادا کیا جس کے تعاؤن اورحوصلہ افزائی کی وجہ سے کالج میں بی ایس پروگرام کو کامیاب بنانے میں مدد ملی۔ انہوں نے بتایا کہ 2014 میں جب یہ پروگرام شروع ہوا توحالات انتہائی ناموافق تھے لیکن یونیورسٹی انتظامیہ خصوصاًانتخاب عالم نے ہمارے ساتھ ہر قسم کا تعاون کیا اور ہمیں کسی بھی مرحلے پر شکایت کا موقع نہیں دیا۔ کالج انتظامیہ اور اساتذہ کی محنت کے ساتھ ساتھ  یونیورسٹی کی رہنمائی کا نتیجہ ہے کہ ہمارے طلبہ و طالبات کا پہلا بیچ اس سال بہت اچھے نمبروں کے ساتھ ڈگریاں لے کر کامیاب ہوا۔ انہوں نےاس سیمینار میں شرکت کے لیے چترال آنے پر دونوں حضرات کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ ان کے ساتھ تبادلہ خیالات سے اساتذہ اور طلبہ کو تعلیمی عمل میں کافی مدد حاصل ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں