162

خیبرپختونخوا میں سرکاری ریسٹ ہاؤسز کو عوام کیلئے کھولنے کا فیصلہ

حکومت نے خیبرپختونخوا میں سرکاری عمارتوں اور ریسٹ ہاؤسز کو عوام کے لیے کھولنے کا فیصلہ کرلیا۔وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس کے دوران خیبرپختونخوا میں سرکاری ریسٹ ہاؤسز و دیگر سرکاری عمارتوں کو عوام کیلئے کھولے جانے پر غور ہوا جس میں گورنرپختونخوا شاہ فرمان، وزیراعلیٰ محمود خان اور وزیر سیاحت عاطف خان سمیت دیگر شریک ہوئے۔اجلاس میں خیبرپختونخوا میں تمام سرکاری ریسٹ ہاؤسز بشمول گورنر ہاؤس نتھیا گلی عوام کیلئے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا اس کے علاوہ خیبرپختونخوا میں وزیراعلیٰ ہاؤس، اسپیکر ہاؤس اور آئی جی ہاؤس بھی عوام کے لیے کھولے جائیں گے۔وزیراعظم نے آئندہ 2 ہفتوں میں ان عمارتوں کی عوام الناس کیلئے دستیابی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں