182

ضلعی انتظامیہ اور آئی ڈی سی کا مشترکہ طور پر جشن شندور میں خصوصی مہم پر اتفاق

ضلعی انتظامیہ اور آئی ڈی سی کا مشترکہ طور پر جشن شندور میں خصوصی مہم پر اتفاق شندور کی خوبصورتی اور فطری حسن کو برقرار رکھنے اور جشن شندور کے موقع پر خصوصی صفائی مہم شروع کرنے اور وہاں کی فطری حسن کو برقرار کھنے کے حوالے سے ڑاسپور کے تین تنظیمات یعنی شندور ایریا ڈویلپمنٹ کنزرویشن اینڈ ویلفئیر آرگنائزین ، شندور فیلکون ویلفئیر آرگنائزین اور سلک روٹ نیویگیشن ٹور اینڈ ٹریولز کے کلسٹر انڈیجینس کونسل فار ڈیویلپمنٹ کے نمائندہ وفد کا اے ڈی سی اپر چترال محمد عرفان الدین سے آج ان کے دفتر میں ملاقات کی ،وفد کی قیادت آئی سی ڈی کے جنرل سیکرٹری محمد جلال الدین کررہے تھے ۔ اس میٹنگ کا مقصد جشن شندور کے دنوں میں وہاں کی فطری حسن کو برقرار رکھنے کے لئے خصوصی مہم چلانے اور جشن کے اختتام پر وہاں چھوڑنے والے کوڑا کریکٹ کو ٹھکانے لگانے کے لئے اقدامات اٹھانا تھا۔ وفد نے اے ڈی سی کو بتایا کہ گزشتہ کئی برسوں سے جشن شندور کے اختتام کے بعد وہاں رہنے والی کوڑا کرکٹ کو کھانے کی وجہ سے علاقے کے لوگوں کی مال مویشی ہلاک ہوتے رہے ہیں جس کی وجہ سے علاقے کے لوگوں کوسالانہ لاکھوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے ۔ انڈیجینس کونسل فار ڈویلپمنٹ کے وفد نے ضلع انتظامیہ کے ساتھ مل کر علاقے کے فطری حسن کو برقرار رکھنے کے لئے اقدامات اٹھانے اور جشن کے اختتام پر وہاں پھیلنے والی کوڑا کریکٹ کو ٹھکانے لگانے کے لئے خصوصی پروپوزل پیش کیا جسے اے ڈی سی نے سراہا اورضلع انتظامیہ کی جانب سے اس سلسلے میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کی۔ اس موقع پر وفد نے اے ڈی سی کو بتایا کہ جشن شندور کے موقع پر کلچر ایونٹ کے نام پر صرف ڈھول گانوں کا اہتمام کیا جاتا ہے جبکہ یہاں کے قدیم روایات، اقدار اور مقامی کھانوں وغیرہ کو مکمل طور پر نظر انداز کیا جاتا ہے ، جبکہ اس سال ڑاسپور کے ان تنظیمات نے جشن شندور کے موقع پر قدیم ترین ثقافتی روایات جیسا کہ پھستک نوہتک ، روایتی نوادرات و ملبوسات کی نمائش اور یہاں کے مقامی کھانوں کا اسٹال لگانے کا فیصلہ کیا ہے ،جس میں ضلعی انتظامیہ سے تعاون کا مطالبہ کیا گیا ۔ اے ڈی سی نے وفد کو یقین دلایا کہ متعلقہ حکام سے مشاورت کے بعد اس سلسلے میں ایک جامع حکمت عملی ترتیب دی جائے گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں