204

داد بیداد۔۔۔۔۔معاف کیجئے۔۔۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی

معاف کیجئے!آپ نے غلط نمبر ملا یا ہے کسی غلط نمبر پر ملا ئے ہوئے ٹیلیفون کال کا یہ روا یتی جواب آج پھر یا د آیا امریکی صدر ڈونلڈ ٹر مپ نے لندن کے عوام سے کہا ہے کہ مئیر صادق خان کو معزول کر کے نیا مئیر منتخب کریں لندن کے عوام اگر امریکی صدر کو مچھر کے برابر اہمیت دیتے تو ضرور یہی جواب دیتے ”معاف کیجئے!آپ نے غلط نمبر ملا یا ہے“ انگریز ی مین لندن والے ایسے مو قعوں پر کہتے ہیں ”رانگ نمبر پلیز!“ (Wrong number please) بھارتی فلم رانگ نمبر کا نام بھی اس با معنی جملے سے لیا گیا ہے کسی ملک یا کسی شہر کے منتخب حکمران کو اپنی مر ضی سے گھر بھیجنا امریکہ کا ہر صدر اپنا حق سمجھتا ہے خصو صا ً افریقہ، ایشیا اور شما لی امریکہ کے بعض غریب مما لک میں امریکی صدر جب چا ہتا ہے اپنا یہ غیر قا نو نی اختیار بلا جھجک استعمال کرتا ہے کیو با کے عوام نے فید ل کاسترو کو امریکی خوا ہش پر تبدیل کرنے سے انکار کر کے مثال قائم کی ونیز ویلا کے عوام نے امریکہ کی اس غیر اخلا قی خوا ہش کو جوتے کی نو ک پر رکھا اور یو گو شاویز کی حما یت جا ری رکھی ایران اور شما لی کو ریا کے عوا م نے امریکی حکومت کو منہ توڑ جواب دیا،مگر یمن، افغا نستان، عراق، پا کستان، میانمر جیسے مما لک میں امریکہ جب چاہتا ہے منتخب حکومت کو تبدیل کرادیتا ہے اور اس خوش فہمی کا شکار ہو کر کبھی لندن جیسے شہر کے منتخب مئیر کو تبدیل کرانے کے لئے میدان میں اتر تا ہے امریکہ کے سیا سی نظام میں ڈیمو کریٹک پارٹی اور ریپبلکن پارٹی الگ الگ منشور لیکر انتخا بات میں ایک دوسرے کے مقا بلے پر آتے ہیں مگر اس بات پر دو نوں کا اتفاق ہے کہ دوسرے مما لک کے اند ر ونی معا ملا ت میں غیر قا نو نی اور غیر اخلا قی مدا خلت امریکہ کا حق ہو نا چاہئیے پاکستانی، بنگلہ دیشی اورافغانی کون ہوتے ہیں اپنی مر ضی سے ووٹ دے کر حکمران منتخب کرنے والے؟ اُن کو ہم بتا ئینگے کہ تمہاراحکمران کس کو ہو نا چا ہئیے؟ امریکہ کی خفیہ ایجنسی کے اہلکار اور امریکہ کے سر کاری ذرائع ابلاغ اس کو ریجیم چینج (Regime change) کہتے ہیں امریکی کانگریس اس مقصد کے فنڈ مختض کرتی ہے دنیا بھر میں اغواہ برائے تا وان، منشیات کی تجا رت اور اسلحہ کی سمگلنگ کے کاروبار سے آنے والی آمدن بھی سی آئی اے کے ذریعے دنیا کے مختلف مما لک میں منتخب حکومتوں کا تختہ اُلٹنے پر لگائی جا تی ہے عالمی سطح پر بے شمار معا ملات میں سے چار امور ایسے ہیں جن میں امریکی حکومت باقی دنیا کا ساتھ نہیں دیتی پہلا مسئلہ اسلحہ پر کنٹرول اور دنیا میں اسلحہ کی دوڑ کو ختم کرنا ہے اس پر تمام اقوام متفق ہیں امریکہ اس قا نون کو نہیں مانتا دوسرا مسئلہ ما حو لیات، مو سمیاتی تغیراور گرین ہاوس گیسوں کا ہے اس سلسلے میں کیو ٹو پر وٹو کال کو سب مانتے ہیں امریکہ نہیں مانتا تیسرا مسئلہ قیدیوں کے بارے میں انسانی حقوق کے حوالے سے ہے جینوا کنونشن کا ہے جس کو تمام اقوام نے تسلیم کیا امریکہ نے تسلیم نہیں کیا، چوتھا مسئلہ کسی آزاد اور خود مختار ملک کے اندرونی معا ملات میں عدم مدا خلت کا بین الاقوامی قانون ہے جس پر تمام قو میں عمل کرتی ہیں صرف امریکہ اس پر عمل نہیں کر تا اس کے مقا بلے میں دنیا کے 53مما لک میں اپنی فوج کے لئے اڈے بنا ئے ہوئے ہیں دنیا کے 78مما لک ایسے ہیں جہاں امریکہ کے فوجی اڈے نہیں ہیں تاہم اُن مما لک کی فوج اپنے ملک سے زیا دہ امریکی مفا دات کے تحفظ کو ا پنا فریضہ قرار دیتی ہے ان مما لک میں منتخب حکومتوں کو معزول کرنے کے لئے اُن کی اپنی فوج کو استعمال کیا جا تا ہے 1990ء میں الجزا ئر میں ایف آئی ایس (FIS) نے انتخا بات میں 82فیصد ووٹ حا صل کئے مگر امریکہ نے الجزا ئر کی فوج کے ذریعے منتخب لو گوں کا راستہ روکا اور فوج کو اقتدار سو نپ دیا 2013ء میں مصر کی منتخب حکومت کا تختہ الٹنے کے لئے مصری فوج سے کام لیا گیامیانمر، بنگلہ دیش،تر کی اور دیگر مما لک میں اس طریقہ واردات کی مثا لیں مو جو د ہیں لیکن ایسا اکثر ہو تا ہے کہ ذہین اور ہوشیا ر آدمی دھو کا کھا جا تا ہے آز مودہ نسخہ بھی کام نہیں دیتا کامیاب تجربہ بھی نا کامی سے دو چار ہوجا تا ہے لندن کے مئیر کو ہٹا نے کا امریکی خواب بھی اس طرح نا کامی سے دو چار ہو گا کیونکہ لندن اور میا نمر میں فر ق ہے لندن اور پا کستان میں کوئی قدر مشترک نہیں بر طانیہ کی فوج یا بر طانیہ کی عدالت امریکہ کو خوش کرنے کے لئے عوام کے منتخب مئیر کو کبھی گھر نہیں بھیجے گی بلکہ لندن سے امریکی صدر کو واضح پیغام جائے گا کہ رانگ نمبر پلیز، معاف کیجئے آپ نے غلط نمبر ملا یا ہے یہ پاکستان نہیں مزاح گو شاعر عنا یت علی خان کاقطعہ ہے ؎
سخا وت میں بھلا امریکیوں کا کون ثا نی ہے
جو بو ٹی ما نگیئے تو مُر غ سالم بھیج دیتے ہیں
پھر ارض پاک پر تو اُن کی اس درجہ نوازش ہے
ایڈ کے پیکیج میں حا کم بھیج دیتے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں