204

چترال شندورروڈ کو حکومت نے اےڈی پی میں شامل کرلیا ہے،اے ڈی سی اپرچترال

بونی: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنراپرچترال محمد عرفان الدین نے کہاہے کہ وفاقی حکومت نے حالیہ قومی بجٹ میں چترال شندور روڈ کے لیے ایک ارب روپے مختص کرکے اس اہم پراجکٹ کواے ڈی پی میں شامل کرلیا ہے،جبکہ گلگت ٹو چکدارہ روڈ کے نام سے یہ منصوبہ پہلے سے ہی پاک چاینہ اکنامک کوریڈورمتبادل روڈ کا بھی حصہ ہے،اپرچترال کی انتظامیہ مفاد عامہ کے اس اہم منصوبے کو بروقت پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے پرعزم ہے،اس مسلے کو لیکر بعض حضرات کی طرف سے جشن شندور کے موقعے پراحتجاج کرنا غیرمنطقی عمل ہے،اس سے عوام، مسافروں اور علاقے میں آنے والے ملکی و غیرملکی سیاحوں کو تکلیف کے علاوہ کچھ نہیں ملے گا،اسلیے احتجاج کرنے والوں سے اپیل ہے کہ وہ بہتر عوامی مفاد اورعلاقے کی مثبت روایات کو برقرار رکھتے ہوے اپنے احتجاج کو موخر کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں