چترال(ڈیلی چترال نیوز) سولڈویسٹ مینجمنٹ کے حوالے سے ٹریننگ کا مقصد ہسپتالوں کو صاف ستھرابنا کر پر فضاءماحول فراہم کرنا ہے۔صفائی ستھرائی اور انسانی صحت کا چولی دامن کا ساتھ ہے مگر جب ہم اسے نظر انداز کر دیں تو گھر ہو یا محلہ بیماریو ں کی آماجگاہ بن جاتا ہے،عام کچرا اور اسپتالوں سے نکلنے والے کچرے میں نمایاں فرق ہوتا ہے اور دونوں کو الگ الگ طریقے سے ٹھکانے لگانا ضروری ہے۔ان خیالات کااظہار سابق ڈی ایچ اوچترال ڈاکٹرشیرقیوم نے تحصیل ہیڈکواٹرہسپتال بونی میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ ڈیویلپمنٹ سنٹر(DHDC)چترال کے زیرنگرانی (PHSA)پشاورکی تعاون سے ہونے والے دو روزہ سولڈویسٹ مینجمنٹ ورکشاپ کے اختتامی پروگرام سے خطاب کرتے