227

ڈی۔پی۔او چترال اور کمانڈنٹ چترال سکاوٹس کے خصوصی تعاون سے ایک دوستانہ کرکٹ میچ چترال سکاوٹس گراونڈ میں کھیلا گیا

چترال (پریس ریلیز)International Day Againts Drug Abuse and illicit Trafickking 26 june 2019 کے موقع پر ڈی۔پی۔او چترال کیپٹن (ر) محمد فرقان بلال اور کمانڈنٹ چترال سکاوٹس کے خصوصی تعاون سے ایک دوستانہ کرکٹ میچ چترال سکاوٹس گراونڈ میں کھیلا گیا جس میں اس کرکٹ میچ کی خاصیت اور اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ پاکستان ٹیم کے مایا ناز کھلاڑی یاسر شاہ نے اس میچ میں حصہ لیا اور بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔اس میچ کو دیکھنے کے لئے چترال کے مختلف ماکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ڈی۔پی۔او چترال کی ٹیم فاتح قرار پائی یاسر شاہ کمانڈنٹ چترال سکاوٹس کی ٹیم کی طرف سے کھیلا اور ایک وکٹ حاصل کی اور بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا میچ کے اختتام پر یاسر شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ یوتھ نشہ آور چیزوں سے خود کوبچائیں اور گراونڈ آباد کریں اور صحت مند سرگرمیوں میں حصہ لیں۔ بطور مہمان خصوصی چترال پولیس ونر ٹیم کو ٹرافی پیش کی اور رنراپ ٹیم میں بھی انعامات تقسیم کئے۔ڈی۔پی۔او چترال نے یاسر شاہ کو روایتی تحفہ پیش کیا اس طرح یہ تقریب اختتام پزیر ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں