174

منشیات کے خلاف عالمی دن کے حوالے سے چترال سکاوٹس گراونڈ میں خصوصی کرکٹ میچ کا انعقاد

منشیات کے خلاف عالمی دن کے حوالے سے چترال سکاوٹس گراونڈ میں چترال سکاوٹس اور چترال پولیس کے درمیان ایک خصوصی کرکٹ میچ کا انعقاد لیا گیا۔ اس کرکٹ میچ کی ایک دلچسپ بات یہ ہے کہ اس میں پاکستان کے مشہور کرکٹر یاسر شاہ نے بھی شرکت کی اور چترال سکاوٹس کے ٹیم کی نمائندگی کی۔ مشہور کرکٹر یاسر شاہ کے علاوہ اس میچ میں کمانڈنٹ چترال سکاوٹس کرنل معین الدین،ڈی پی او کیپٹن(ر) محمد فرقان بلال اور چترال سکاوٹس اور پولیس کے افیسرز اور جوانوں نے شرکت کیں اس کے علاوہ اس میچ کو دیکھنے کے لیئے عوام کی بہت بڑی تعداد گراونڈ میں موجود تھی۔ اس دن کو منانے کا مقصد نوجوان نسل کو منشیات کے نقصانات سے اگاہ کرنا اور نوجوان نسل کو منشیات سے دور کرکے صحت مند سرگرمیوں،تعلیم اور فلاحی کاموں کی طرف لے آنا ہے۔ آخر میں مایہ ناز کرکٹر یاسر شاہ نے جیتنے والی ٹیم کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں