164

ہسپتالوں اور شعبوں کے اندر استعمال شدہ طبی اشیاءکی سائنسی بنیادوں پر تلفی کو یقینی بنائیں/ڈاکٹرارشاداحمد/اعجازاحمد

چترال (ڈیلی چترال نیوز)ڈسٹرکٹ ہیلتھ ڈیویلپمنٹ سنٹر(DHDC)چترال کے زیر اہتمام (PHSA) پشاورکی تعاون سے سولڈ ویسٹ مینجمنٹ کے موضوع پر دو رزوہ تربیتی ورکشاپ اختتام پذیر ہوگئی۔ ورکشاپ میںڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرہسپتال چترال کے ڈاکٹرز،پیرامیڈکس،میل فیمل نرسز،ڈسپنسر اوردیگراسٹاف نے شرکت کی۔ اس موقع پرڈپٹی ڈائریکٹرڈی ایچ ڈی سی چترال ڈاکٹرارشاد احمد،پروگرام سہولت کارڈپٹی ڈائریکٹر فارسٹ اعجازاحمداورشاکرالدین نے شرکاءٹریننگ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اپنے متعلقہ ہسپتالوں اور شعبوں کے اندر استعمال شدہ طبی اشیاءکی سائنسی بنیادوں پر تلفی کو یقینی بنائیں کیونکہ اس بارے میں معمولی لاپرواہی سے نئی اور پیچیدہ اقسام کی متعدی بیماریوں کے علاوہ ماحولیاتی آلودگی میں نمایاں اضافہ ہوسکتا ہے۔انہوںنے کہاکہ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے تمام اسٹاف کو ہیلتھ کیئر ویسٹ مینجمنٹ کی اہمیت پر آگاہی دینے کی ضرورت ہے ڈسٹرکٹ ہیلتھ ڈیویلپمنٹ سنٹر(DHDC)چترال نے درجنوں ڈاکٹرز،نرسرز،پیرامیڈکس اوردیگراسٹاف کوٹرین کرچکے ہیں اورآگے بھی یہ سلسلہ جاری رکھیں گے۔انہوںنے کہاکہ ہسپتالوں میں کوڑاکڑکٹ اور زہریلے مواد کی تلفی سائنسی طریقہ کاراور سولڈویسٹ مینجمنٹ کے تحت طے کردہ اصولوں کے مطابق ٹھکانے لگانے اور صفائی کے امور کومزیدبہترکرنے کی ضرورت ہے۔ ہسپتالوں میں استعمال ہونے والی سوئیاں، بلیڈ، کٹر، بوتلیں اور باسکٹ فوری تلف نہ ہونے پر اضافی بیماریوں اور انفیکشن کی وجہ بن سکتے ہیں جن سے دیگر صحت مند لوگ بھی متاثر ہوتے ہیں اور اس کے خطرات اور آلودگی سے پانی، ہوا اور مٹی بھی متاثر ہو سکتے ہیں ۔۔پروگرام کے اخرمیں مہمان خصوصی اوردیگرسینئرڈاکٹرزنے شرکائے ورکشاپ میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں