175

خیبرپختونخوا، تین اضلاع کے پانچ بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

خیبرپختونخوا کے تین اضلاع سے پولیو کے پانچ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد رواں برس صوبہ بھر سے سامنے آنے والے پولیو کیسز کی تعداد 26 ہوگئی۔
قومی ادارہ صحت خیبرپختونخوا کے مطابق بنوں اور تورغر سے پولیو کے دو، دو جببکہ شمالی وزیرستان سے پولیو کا ایک کیس رپورٹ ہوا ہے جس کی وجہ سے 3 بچے اور دو بچیاں متثر ہوگئی ہیں۔
ادارہ کے حکام کا کہنا ہے کہ بنوں میں متاثرہ بچوں کی عمر 8 اور دس ماہ جبکہ تورغر میں متاثرہ بچوں کی عمر 4 سال اور دو سال بتائی جاتی ہے۔
اسی طرح شمالی وزیرستان میں ایک 11 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
اس حوالے سے انسداد پولیو کے ایک آفیسر کامران آفریدی کا کہنا تھا کہ جب تک تمام بچوں کو پولیو کے قطرے نہیں پلائے جاتے تب تک وقتاَ فوقتاَ پولیو کے کیسز اسی طرح سامنے آتے رہیں اور یہی وجہ ہے کہ ہماری والدین سے گزارش ہے کہ وہ اپنے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائیں تاکہ وہ عمر بھر کی معذوری سے بچ سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں