242

لاسپور کی ترقی کے لئے ایل ایس او کو ساتھ لےکر کام کریں گے۔ اسرار صبور

ڑاسپور اپنے قدرتی وسائل ، آبی ذخائر اور سیاحتی مقامات کے حوالے سے نمایاں مقام کے حامل ہے ۔ شندور اس وادی میں واقع ہونے کی وجہ سے اس کی سیاحتی اہمیت اور بڑھ جاتی ہے۔اور اس حوالے سے مستقبل کے لئے اقتصادی پلاننگ ناگزیر ہے ، ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی چترال کے رہنما اور سماجی کارکن اسرار صبور نے ڑاسپور ایل ایس او کے اراکین اور منتخب ممبران ویلج کونسلز کی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڑاسپور میں مربوط ترقی کے لئے حکمت عملی تیار کرنے کے حوالے سے جشن شندور کے بعد ہم دوبارہ ڑاسپور کے دورے پر آرہے ہیں جس میں جشن شندور کو یہاں کے لوگوں کے لئے اقتصادی مواقع میں تبدیل کرنے یہاں زراعت کے شعبے میں کام کرنے اور یہاں کی ٹوریسٹ پوائیٹس اور ٹریک کو ڈسکور کرنے کے لئے لائحہ عمل تیا ر کیا جائے گا۔ اس موقع پر ڑاسپور ایل ایس او  کے نمائندگان نے متفقہ طور پر مطالبہ کیا کہ جشن شندور کے بعد علاقے میں پڑے کوڑا کرکٹ کو ٹھکانے لگانے کا کوئی بندوبست نہیں کیا جاتا جسے کھا نے کے بعد ہمارے مال مویشی ہلاک ہورہے ہیں لہذا اس سال جشن شندور کے موقع پر صفائی اور جشن کے بعد وہاں پڑنے والے کوڑا کرکٹ کو ٹھکانے لگانے کے لئے انتظامیہ ڑاسپور ایل ایس او کو ساتھ لے کر لائحہ عمل اختیار کیا جائے جس کے ساتھ اسرار صبور نے اصولی طور پر اتفاق کرتے ہوئے اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ سے مشاورت کا بھی فیصلہ  کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں