202

انتظامیہ اورمنتخب نمائندے عوام کو بےقوف بنانابندکرے صدرتحریک حقوق عوام

بونی۔صدرتحریک حقوق عوام چترال مختاراحمد سنگین نے اپنے اخباری بیان میں حکومت وقت سے مطالبہ کیا ہے کہ جشن شندور سے پہلے اپرچترال کے لیے الگ گریڈاسٹیشن کی تعمیر پر کام کا آغاز کیا جاے،ساتھ ہی بونی شندور یارخون روڈ منصوبے کے بارے میں عملی اقدامات کے بارے میں عوام کو آگاہ کیا جائے،گزشتہ ادوار کی طرح اس مرتبہ بھی ہماری شرافت اور برداشت کو بے غیرتی سمجھ کر ہمارے ساتھ مذاق کرنے کی کوشش کی گئی تو اسکے انتہائی خطرناک نتائج برامد ہونگے اورکسی بھی قسم کے نقصانات کی زمداری حکومت وقت پرعائد ہوگی۔اگر حکومت اور عوامی نمائندے ہمارے ان دو بنیادی مسائل کو حل کرنے کی بجاے اس مرتبہ بھی عوام کو لولی پاپ دینے کی کوشش کی تو یکم جولائی سے اپرچترال کے عوام تحریک حقوق عوام اپرچترال اورتحریک نوجوانان مستوج کی قیادت میں ریشن سے لیکر سورلاسپور تک بونی شندور روڈ کو غیر معینہ مدت کے لیے ہرقسم کی ٹریفک کے لیے بند کرینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں