چترال (محکم الدین ) بونی شندور روڈ اور مستوج یارخون روڈ کی تعمیر کے حوالے سے دوبارہ شروع ہونے والا احتجاجی دھرنا چیر مین ڈیڈک اور ایم پی اے چترال وزیر زادہ کی طرف سے یقین دھانی کے بعد ختم کر دیا گیا.جو مظاہرین سے مذاکرات کیلئے پشاور سے رات کوچترال پہنچے تھے.اور پیر کے روز انہوں نےاحتجاجی دھرنے میں شریک عوام مستوج سے تفصیلی ملاقات کی.او ان کے مطالبات اور مسائل سنے.انہوں نے اس موقع پر ان کے مطالبات کو جائز اور ان کے پر امن احتجاج کو حق بہ جانب قرار دیتے ہوئے یقین دلایا .کہ بونی شندور روڈ منظور ہو چکا ہے .جس کیلئے 16 ارب 75 کروڑ 50لاکھ روپے مختص ہو چکے ہیں.اوردو تین مہینوں کےدوران کام کا آغاز کیا