284

شندور پولو فیسٹیول کو متنازعہ نہ بنایا جائے۔ ڈی سی چترال اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے۔انفارمیشن سیکرٹری پی پی پی قاضی فیصل س

پولو پلیئر چترال اور پاکستان پیپلز پارٹی ضلع چترال کے سیکرٹری اطلاعات قاضی فیصل نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ پولو چترال کا قومی کھیل اور ثقافت ہے اس کھیل کو کھیلوں کا بادشاہ اور بادشاہوں کا کھیل کہا جاتا ہے۔جس کو چترال کے غریب عوام نے اپنے بل بوتے پر زندہ رکھا ہوا ہے۔شندور پولو فیسٹویل میں سویلین کو نظر انداز کرنا انتہائی قابل مذمت ہے۔اُنہوں نے کہا کہ شندور پولو فیسٹویل سیاحت کوفروغ دینے کا ایک اہم ذریعہ ہے اسکو متنازعہ بنانا چترال اور چترالی قوم کے ساتھ زیادتی ہوگی۔اُنہوں نے ڈپٹی کمشنر چترال سے گذارش کرتے ہوئے کہا کہ شہزادہ سکندرالملک کے پولو کیلئے خدمات کو مدنظررکھتے ہوئے اور چترال کی عوام اور سویلین پلیئر کو اعتماد میں لیکر اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے۔اُنہوں نے کہا کہ پولو ہماری ثقافت اور پہچان ہے اگر اس میں سول ٹیم کی نمائندگی نہ ہوئی تو چترالی عوام بھی شندورپولو فیسٹیول کا بائیکاٹ کریں گے۔قاضی فیصل نے بحیثیت ایک پولو پلیئر تمام سول سوسائٹی سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ سول بالادستی کو مدنظر رکھتے ہوئے شندور فیسٹویل کے بائیکاٹ کا اعلان کریں خاص کر ایم این اے،ایم پی ایز،ضلع ناظم،تحصیل ناظم وکلاء برادری،صحافی حضرات،سپورٹس کمیٹی کے چیئرمین تجاریونین،ڈرائیور یونین،تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین بھی اس فیسٹیول کا بائیکاٹ کریں۔اُنہوں نے ڈی سی چترال کے طرف سے ٹیموں کے فیصلے کو پولو ایسوسی ایشن کی کمزوری اور غفلت کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے پولو ایسوسی ایشن کے عہدادران،کمیٹی ممبران سے اپیل کیا ہے کہ اس پر سنجیدگی سے غور کریں اور آئیندہ کے لئے لائحہ عمل طے کریں اُنہوں نے سول بالادستی کو یقینی بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اب جواقدام پولو ایسوسی ایشن نے اُٹھایا ہے وہ سول بالادستی کیلئے اٹھایا ہے جسے بہت پہلے اُٹھانا چاہئیے تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں