258

زیادہ نمبرنہ لینے کی اداسی ایک اوربچی کی جان لے لی۔تویں جماعت کے طالبہ نے دریامیں کودکراپنی زندگی کاخاتمہ کردیا

چترال(نامہ نگار)زیادہ نمبرنہ لینے کی اداسی ایک اوربچی کی جان لے لی۔تویں جماعت کے طالبہ نے دریامیں کودکراپنی زندگی کاخاتمہ کردیا۔پولیس ذرائع کے مطابق سب تحصیل تورکہوکے گاوں ریچ سوریچ کے رہایشی محمدغلام کی بیٹی مسماة تاہیرہ نے کلاس نہم میں کم نمبرآنے پردلبرداشتہ ہوکرمبینہ طورپردریائے تورکہومیں چھلانگ لگاکرخودکشی کی ہے۔لاش کی تلاش جاری ہے ۔اسی طرح کاایک اورواقعہ گذشتہ دنوں موڑکہومیں پیش آیاہے ۔جہاں کوشٹ کے مقام پرخاتون نے مبینہ طورپرخودکشی کرکے اپنی زندگی کی خاتمہ کردیاہے ۔پولیس ذرائع کے مطابق مسماة عائشہ بی بی دخترعزیزسکنہ کوشٹ جومقامی بی ایچ یومیں مڈوائف تھیں ۔گھرسے نکل کرمبینہ طورپردریائے چترال میں چھلانگ لگاکرخودکشی کی ہے ۔جس کی تالاش جاری ہے خاتون کی عمرتقربیا تیس سال اورغیرشادی شدہ تھی مقامی پولیس انکوائری کررہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں