237

تنظیم اساتذہ ضلع چترا ل نے 26 ستمبر 2019 کو آل ٹیچرز ایسوسی ایشن کے متوقع انتخابات کے لئے ضلع اپر چترال اور لوئر چترال کے امیدواروں کے پینلز کا اعلان

چترال ( محکم الدین ) تنظیم اساتذہ ضلع چترا ل نے 26 ستمبر 2019 کو آل ٹیچرز ایسوسی ایشن کے متوقع انتخابات کے لئے ضلع اپر چترال اور لوئر چترال کے امیدواروں کے پینلز کا اعلان کیا ہے . اس حوالے سے تنظیم کے ضلعی صدر ضیا الدین نےدیگر ذمہ داران کے ہمراہ چترال پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نامزد امیدواروں کے ناموں کا اعلان کرتے ہوئے کہا . کہ لوئر چترا ل میں ضلعی صدارت کیلئے ایس ایس ٹی ہائی سکول ایون حاجی خالد ظفر , ضلعی سیکرٹری کیلئے ایس ڈی ایم ہائی سکول چمرکن نذیر احمد جبکہ اپر چترال ضلعی صدارت کیلئے ایس سی ٹی ہائی سکول چترال شیر محمد دین اور سیکرٹری کیلئے سی ٹی مڈل سکول رباط کھوت عبدالجبار کے نام نامزد کئے جا چکے ہیں . جو الیکشن میں تنظیم اساتذہ کی طر ف سے حصہ لیں گے . چترال کے چار تحصیلوں کے امیدواروں کے ناموں کا اعلان آیندہ چند روز میں کیا جائے گا . تنظیم کے ضلعی صدر ضیا الدین نے کہا . کہ تنظیم اساتذہ پاکستان ایک منظم نظریاتی تنظیم اور تحریک ہے .جو 1969 سے اساتذہ کی فکری راہنمائی کے ساتھ ساتھ اساتذہ کے مسائل کے حل کیلئے بھر پور جدو جہد کرتی آرہی ہے . انہوں نے کہا . کہ خیبر پختونخوا میں چوبیس سال بعد انتخابات منعقد ہو رہے ہیں .اور تنظیم اساتذہ اپنی شاندار خدمات کی بدولت اس انتخابات میں کامیابی حاصل کرے گی .

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں