Site icon Daily Chitral

جشن شندور کے سلسلے میں ضلعی انتظامیہ اور پولو ایسوسی ایشن کے درمیان پائی جانے والی ڈیڈلاک ختم ہوگئی/ضلع ناظم مغفرت شاہ

چترال (نمائندہ ڈیلی چترال) ٰضلع ناظم چترال مغفرت شاہ نے کہا ہے کہ جشن شندور کے سلسلے میں ضلعی انتظامیہ اور پولو ایسوسی ایشن کے درمیان پائی جانے والی ڈیڈلاک ختم ہوگئی ہے جس کے نتیجے میں جشن شندور روایتی جوش وخروش اور معمول کے مطابق منایا جائے گا۔ ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ بین الاقوامی اہمیت کے حامل اس فیسٹول کو شایان شان طریقے سے منایا جاسکے ۔ انہوں نے کہاکہ ڈسٹرکٹ گورنمنٹ جشن شندور کے انعقادکو پہلے سے ذیادہ منظم اور خوب صورت انداز میں ممکن بنانے کی راہیں ہموار کررہی ہے۔پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ فیصلے کے بعد جشن شندور میں شندور کی طرف گھوڑوں کی مومنٹ شروع کردی گئی ۔ پریس ریلیز میں پولو ایسوسی ایشن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ انہوں نے جشن کے انعقاد میں اپنی بھر پور تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔

Exit mobile version