287

قراقرم یونیورسٹی گلگت بلتستان کا نواں کانوکیشن: صدر پاکستان نے گریجویٹس میں گولڈ میڈل تقسیم کئے

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی گلگت بلتستان کے نویں کانوکیشن میں مختلف شعبوں کے 702 سے گریجویٹس نے ڈگریاں حاصل کی. جبکہ 100 سے زائدطلبہ وطالبات کو میڈلز دیے گئے۔ قراقرم یونیورسٹی میں منعقدہ نویں کانوکیشن کے موقع پر صدر پاکستان و چانسلر قراقرم یونیورسٹی ڈاکٹر عارف علوی نے گریجویٹس میں میڈلز تقسیم کئے. اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ علم کا حصول خدمت کیلئے ہونا چاہیے اور اس کا معاشرے پر اثر ہوگا۔ انسان کو بہتر فیصلے کرنے ہونگے.دنیا ترقی کررہی ہے اور پاکستان کو اس کیلئے تیار رہنا ہوگا۔گلگت بلتستان کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ اس سے خوبصورت خطہ پوری دنیا میں نہیں۔ ایکو ٹورزم اور معدنیات میں علاقے کو منفرد مقام حاصل ہے۔یہاں کے عوام مبارکباد کے مستحق ہیں جنھوں نے خود علاقے میں آمن قائم کیا ہے۔گلگت بلتستان کے اخوت بھائی چارے اور پیار کا جھنڈا پوری دنیا میں لہرائے گا۔ پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن جس میں پاک فوج کا اہم کردار ہے جنھوں نے ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کردیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ جن معاشروں میں خواتین کو بہتر مقام ملتا ہے وہاں خواتین معاشرے کیلئے مثبت کردار ادا کرتی ہیں.

صدر پاکستان نے گریجویٹس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ علم انسانی خدمت کیلئے نا ہو تو اس کی اہمیت بہت کم رہ جاتی ہے. اس لئے گریجویٹس کوشش کریں کہ اپنے علم سے انسانیت کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں. گریجویشن کرنے والوں کیلئے مواقع پیدا کرنا حکومت کیلئے بڑا چیلینج ہے. انہوں نے مذید کہا کہ زمانہ بدل رہا ہے جو قومیں بدلتے ہوئے زمانے کی اہمیت کو سمجھتی ہیں وہ ترقی کرتی ہیں.  آج ٹیکنالوجی کے میدان میں بہت بڑا انقلاب آ رہا ہے. اس کے لئے پاکستان کو تیاری کرنی ہوگی. صوبائی حکومت انفراسٹکچر پر توجہ دے تو سیاحت کا شعبہ ترقی کریگا. انہوں نے کامیاب طلبہ و طالبات کو مبارک باد دی۔

کانوکیشن میں گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون,وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن اور وائس چانسلر قراقرم انٹرنیشنل یونیورطسٹی عطاء اللہ شاہ کے علاوہ یونیورسٹی فیکلی ,طلبہ و طالبات اور والدین کی بڑی تعداد نے شرکت کی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں