چترال ( ڈیلی چترال نیوز) ڈائریکٹر جنرل محکمہ ہیلتھ خیبرپختونخوا ڈاکٹر محمد ارشدخان نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چترال کا دورہ کیا اور مختلف شعبہ جات اور وارڈوں کا معائنہ کرنے کے بعد ہسپتال کی کارکردگی پر مکمل اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چترال جیسے دورافتادہ علاقے میں سہولیات کی عدم دستیابی کے باوجود ہسپتال میں جس معیار کی سروس دی جارہی ہے ، وہ قابل تعریف ہے۔ انہوں نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر فیض الملک جیلانی کے دفتر میں موجود ڈاکٹروں اور دوسرے افسران سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ ہسپتال میں ڈاکٹروں کے علاوہ تمام پیرامیڈیکل اور دوسرے اسٹاف کی بھرتی کے لئے وہ عنقریب این او سی جاری کریں گے تاکہ اسٹاف کی کمی کا مسئلہ حل ہوسکے۔ ڈی جی نے کہاکہ وہ ضلعے کے تمام رورل ہیلتھ سنٹروں کا تفصیلی معائنہ کریں گے اور صحت سے متعلق جملہ مسائل حل کرنے کی کوشش کریں گے۔ انہوںنے کہاکہ صوبائی حکومت محکمہ صحت میں جدیدسسٹم متعارف کروارہاہے جس کے تحت چترال جیسے پسماندہ اضلاع کے تمام بنیادی مسائل حل کیاجائے گا۔محکمہ صحت خیبرپختونخوا ایک پراجیکٹ کے چترال سمیت کئی اضلاع کوجدیدایمبولینس دینے کافیصلہ