Skip to content
چترال(ڈیلی چترال نیوز)جماعت اسلامی سب ڈویژن مستوج کے جنرل سیکرٹری محمدشجاع الدین لال بونی نے ایک اخباری بیان میں کہاہے کہ ڈپٹی کمشنر چترال اسامہ احمدوڑائج نے چترال شہراورمضافات میں سرکاری زمینوں پرتجاوزات کے خلاف کارروائی کاباقاعدہ آغاز کرکے چترالی عوام کادل جیتاہے ۔انہوں نے کہاکہ ہم صوبائی حکومت کے مشکورہیں کہ وہ دیانت داراورپیشہ ورانہ صلاحیتوں سے بھرپور انتظامی افسرڈپٹی کمشنر چترال میں تعینات کرکے چترالی عوام کے ساتھ ہمدردی کاثبوت دیاہے ۔چترال کے عوام کوگران فروشوں ،کرپشن فافیااورتجاوزات سے ملوث عناصرسے چھٹکارا دلارہے ہیں۔انہوں نے مزیدکہاکہ جماعت اسلامی سب ڈویژن مستوج اوراپرچترال کے عوام ڈپٹی کمشنر چترال اسامہ احمدوڑائج کو جراج تحسین پیش کررہے ہیں۔
اگر آپ کو کسی مخصوص خبر کی تلاش ہے تو یہاں نیچے دئے گئے باکس کی مدد سے تلاش کریں