456

پی پی پی ڈسٹرکٹ چترال نے 5جولائی کو یوم سیاہ کے طور پر منایا۔اجلاس کی صدارت امیر اللّٰہ صدر اپر چترال نے کی

پی پی پی ڈسٹرکٹ چترال نے 5جولائی کو یوم سیاہ کے طور پر منایا۔اجلاس کی صدارت امیر اللّٰہ صدر اپر چترال نے کی اپنے خطاب فرمایا کہ ۵ جولائی1977کو جنرل ضیاءالحق نے ذوالفقار علی بھٹو کی جمہوری حکومت کا خاتمہ کرکے ملک میں مارشل لاء نافذ کیا اور ٩٠ دنوں میں الیکشن کا وعدہ کرکے ١١سال تک حکومت کی ملک کو بد امنی فرقہ واریت ہیروئین اور کالاشینکوف کلچر کی طرف دھکیلا۔اجلاس سے صدر پی پی پی چترال لوئیر عالم زیب ایڈوکیٹ،چیئرمین بلاول فورس صدر حسین،صدر لیبر ونگ انیس الدین،اقبال حیات جنرل سیکرٹری بلاول فورس،سجاد اخون صدر پی وائی او،جاوید اقبال صدر پی ایس ایف،جمیل الدین صدر پی ٹی ایف،فتح الرحمن لال صدر ٹاوُن ایریا،فخرعالم جنرل سیکرٹری ٹاوُن ایریاء،شفقت حسین ایڈوکیٹ نائب صدر نے بھی خطاب کرکے کہا کہ پی پی پی کے قائدین اور ورکرز ہمیشہ جمہوری نظام کیلئے قربانی دیتے ائیے ہیں۔اس امر پر بھی تشویش کا اظہار کیا کہ اج بھی جمہوریت کے خلاف سازشیں ہورہے ہیں اور موجودہ سلیکٹڈ حکومت اپنی نااہلی کو چھپانے کیلئے سیاسی قائدین کے خلاف انتقامی کاروائیاں کر رہاہے۔تمام شرکاء اجلاس نے جمہوریت کیلئے قربانی دینے والے قائدین اورورکرز کو خراج تحسین پیش کیا اور جمہوری نظام حفاظت کیلئے ہر قسم کی قربانی دینے کا عزم کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں