اُسامہ شہید کیریر اکیڈیمی چترال کی شاندار خدمات کے پیش نظراُسے مستقل حیثیت دی جائے گی۔کمشنر ملاکنڈ ڈویژن

کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ریاض خان محسود نے کہا ہے کہ اُسامہ شہید کیریر اکیڈیمی کی اس علاقے میں طلباو طالبات کی پیشہ ورانہ کالجوں اور یونیورسٹیوں میں داخلے کے لئے کوچنگ میں گزشتہ کئی سالوں سے شاندار خدمات کے پیش نظراسے مستقل حیثیت دی جائے گی اور اسے ایک ادارے کی شکل دیا جائے گا تاکہ اس ضلعے کے ایک مقبول ترین ڈی سی کا لگایا ہوا یہ پودا ہمیشہ اس علاقے کے لوگوں کو پھل اور سایہ دیتا رہے۔ جمعہ کے روز چتر ال میں اپنے اعزاز میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اُسامہ شہید کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور ان کی فرض شناسی اور ایمانداری کے کئی واقعات بیان کئے اور کہاکہ پشاور کے ضلعے میں بطور ایڈیشنل ڈی سی اُسامہ شہید ان کا ماتحت تھا اور اس ڈیڑھ سال کے عرصے میں انہوں نے اُسامہ کو ایک آئیڈیل افیسر پایا جس میں وہ تمام صفات موجود تھے جوکہ ایک سول سروس کے افیسر میں موجود ہونی چاہئے۔کمشنر ملاکنڈ نے اکیڈیمی کے ڈائریکٹرفدا الرحمن کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اکیڈیمی کے لئے اُن کے خدمات کو سراہا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر چترال خورشید عالم محسود نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور چترال کا اُسامہ شہید کے ساتھ جذباتی وابستگی کو سراہا۔ اس سے قبل اکیڈیمی کے ڈائریکٹر فداء الرحمن نے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن اور ڈی سی چترال کا اکیڈمی کا دورہ کرنے پراُن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سابق ڈپٹی کمشنر چترال اُسامہ احمد وڑائچ شہیدنے چترال میں اپنی تعیناتی کے دوران علاقے میں پیشہ ورانہ اداروں میں داخلوں کے لئے کوچنگ کرنے والی اداروں کی کمی کا احساس کیا تھا۔ اُنہوں نے کمشنر ملاکنڈڈویژن ریاض خان محسود کی طرف سے حوصلہ افزائی کرنے کو اپنے لئے اعزاز قراردیتے ہوئے کہا کہ اس سے میراجذبہ اور بھی بڑھ گیااورمیں توقعات پر پورا اُترنے کی پوری کوشش کرونگا۔اس موقع پر کمشنر ملاکنڈ نے اپنے طرف سے اکیڈیمی،اکیڈیمی کے ڈائریکٹر فدا الرحمن اور ضلع بھر میں میٹرک کے امتحان میں پوزیشن حاصل کرنے والے ہونہار طالب علم خالق داد کو لیپ ٹاپ سے نوازا۔

Print Friendly, PDF & Email