194

اپر چترال کیلئے 7 میگاواٹ کا ٹرانسفارمر لاہور سےروانہ۔جس کی نصنیب سے بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی ہوگی

اپرچترال  کی بجلی کی کمی کو پورا کرنے کیلئے 7 میگا کا ٹرانسفارمر لاہور سے چترال کیلئے روانہ کر دی کر دی گئی ہے۔ یہ بات  پراجیکٹ کے کنٹریکٹر انجینئر فضل ربی نے ٹیلی فون پر رابطہ کرنے پر تحریک حقوق عوام اپر چترال کے انفارمیشن سیکٹری پرویز لال کو بتائی۔ خیال رہے کہ گولین گول بجلی گھر سے اپر چترال بشمول کوہ کے بعض علاقوں کو بجلی کی ترسیل کو ریگولر کرنے اور لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کیلئے اپر چترال کی عوام نے تحریک حقوق عوام اپر چترال کے پلیٹ فارم سے احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع کیا تھا۔ جس کے نتیجے میں ایم این عبدالاکبر چترالی، ایم پی اے ھدایت الرحمن اور اقلیتی ایم پی اے وزیر زادہ نے اپر چترال کا ہنگامی دورہ کیا تھا اور یقین دہانی کرائی تھی کہ اس مسلئے کا فوری حل نکالا جائے گا۔جس کے بعد 7 میگاواٹ ٹرانسفارمر کی ٹینڈر کی گئی اور اور یہ ٹھیکہ انجینئر فضل ربی کو ملا۔اس ٹرانسفارمر کی تنصیب سے اپر چترال کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں