188

شندورپہلامیچ لاسپوراورغذرکے درمیان کھیلاگیا،غذرکی ٹیم نے سات کے مقابلے میں اٹھ گولوں سے جیت لیا

چترال(نامہ نگار)دنیاکی بلندترین پولوگراونڈشندورمیں شندورفیسٹیول 2019 کاباقاعدہ افتتاح کردیاگیا۔فیسٹیول کاپہلافری اسٹائل پولومیچ لاسپورچترال اورغذرگلگت بلتستان ٹیموں کے درمیان کھیلاگیاپہلے ہاف میں دونوں ٹیموں نے کے مابین زبردست سنسنی خیزکھیل دیکھنے کوملا۔جس میں غذرچھ اورلاسپورپانچ گول کرنے میں کامیاب ہوئے۔افتتاحی میچ کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمودخان تھے ان کے ہمراہ سینئرصوبائی وزیرعاطف خان اوروزیراطلاعات شوکت یوسفزئی ودیگرموجودتھے۔کھیل کے دوسرے ہاف میں زبردست مقابلے کے بعدغذرکی ٹیم نے سات کے مقابلے میں اٹھ گولوں سے جیت لیا۔اس سے قبل میچ کاافتتاح انسپکٹرجنرل فرنٹیرکورنارتھ میجرجنرل نسیم احمدخان نے کی تھی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں