171

تھانہ کوغذی پولیس نے منشیات فروش اسرارالدین ولدحضرت الدین سکنہ کوجوسے 235گرام چرس برآمدکرکے گرفتارکرلیا

چترال (ڈیلی چترال نیوز)ڈی پی او چترال فرقان بلال کی خصوصی ہدایت پرتھانہ کوغذی پولیس ایس ایچ او عبدالعزیزکی سربراہی میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش اسرارالدین ولد حضرت الدین سکنہ کوجو چترال سے 235گرام چرس برآمدکرکے دفعہ 9BCNSA کے تحت گرفتارکرکے مزیدتفتیش شروع کردی ہے۔ایس ایچ اوتھانہ کوغذی عبدالعزیزنے کہاکہ منشیات فروشوں کے خلاف بلاتفریق قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اوراُن سے کسی قسم کی کوئی بھی رعائت نہیں برتی جائے گی اور عوام بھی غیر قانونی کام کرنے والے افراد کی نشاندہی کر کے پولیس کی مدد کریں تا کہ سماج دشمن عناصر کا خاتمہ یقینی بنایا جا سکے اور علاقہ میں امن وامان کی صورتحال کو بہتر بنایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں