بجلی گھرکے ارباب اختیارمقامی لوگوں کونظرانداز کے دیگرترقی یافتہ اضلاع سے غیرمقامی لوگوں کوبھرتی کیاہے/ خورشیدحسین مغل ایڈوکیٹ

چترال (جہانگیرجگر)ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن ضلع چترال کے صدر ووی سی ناظم کوغذی خورشیدحسین مغل ایڈوکیٹ،کونسلرزکبیراللہ،شمس الدین،احمدخان اورشمشیرولی نے عوام گولین اورکوغذی کے پرامن احتجاجی جلسے کودفعہ 144 نافذکرکے روکنے کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے۔انہوں نے کہاکہ یہ انتہائی پرامن جلسہ اپنے مطالبات کے حق میں ہونے والاتھا۔جسے زبردستی روک کرانتظامیہ نے عوا م پربڑی زیادتی کی ہے۔انہوں نے مطالبہ کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان اوروزیراعلیٰ خیبرپختونخوا متاثرین گولین اورکوغذی کواُن کے جائز حقوق دلائیں۔کلاس فورکی اسامیاں مقامی لوگوں کودلانے کے احکامات صادرکریں جن کے لئے مقامی لوگوں نے بہت بڑی قربانی دے کر108میگاواٹ کی بجلی پیداکرنے میں مددفراہم کی ہے۔بجلی گھرکے ارباب اختیارمقامی لوگوں کونظرانداز کے دیگرترقی یافتہ اضلاع سے غیرمقامی لوگوں کوبھرتی کیاہے جسے کسی صورت بھی مقامی عوام برداشت کرنے کے لئے تیارنہیں ہیں اوراپنے اپراس اقدام کوظلم نارواسمجھتے ہیں۔نز پولزتنصیب شدہ کے یکسان معاوضے متاثریں کواداکیاجائے اورعلاقے کوبے روزگاری سے نجات دلایاجائے۔

Print Friendly, PDF & Email