246

شندور پولوفیسٹول فائنل کامیابی کے ساتھ اختتام پذیز، چترال کو چھٹی مرتبہ مسلسل شندور پولو فیسٹول کا فائنل جیتنے کا اعزاز حاصل ہوا

چترال ( محکم الدین) تین روزہ شندور پولوفیسٹول فائنل میچ میں چترال کی شاندارکامیابی کے ساتھ اختتام پذیرہو گیا . اس میچ کےساتھ چترال کو چھٹی مرتبہ مسلسل شندور پولو فیسٹول کا فائنل جیتنے کا اعزاز حاصل ہوا۔ وزیر اعظم عمران خان کی آمد منسوخ ہونے پر 11 کور کے کور کمانڈر لفٹننٹ جنرل شاہین مظہر محمودمہمان خصوصی تھے جس نے کھلاڑیوںمیں انعامات تقسیم کئے۔ اس موقع پر کور کمانڈر کے علاوہ سینئر منسٹرٹورزم خیبر پختونخواعاطف خان ، ضلع ناظم چترال مغفرت شاہ، منسٹر ٹورزم گلگت بلتستان فدا خان نے بھی خطاب کیا۔ , ایم این اے چترال مولانا عبدالاکبرچترالی , مولانا ہدایت الرحمن, چیرمین ڈیڈک چترال وزیرزادہ بھی موجود تھے ۔ فائنل میچ میں گلگت بلتستان اور چترال کی ٹیموں نے شاندارکھیل کا مظاہرہ کیاجس کے پہلے ہاف میں چترال ٹیم نے گلگت بلتستان سے دو کے مقابلے میں پانچ گولوں کی برتری حاصل کی تھی . کھیل کے دوسرے ہاف میں گلگت بلتستان نے چترال پر دباﺅ بڑہادی اور یکے بعد دیگر گول کرکے برابری حاصل کی لیکن چترال کے اظہار علی خان نے میچ کے آخری د ومنٹوں کے دوران ایک فیصلہ کن گول اسکور کرکے نےزبردست حملے کئے . اور سکور برابر کر دیا . جس پر گلگت کی کامیابی کے امکانات نظر آگئے تھے . لیکن چترال ٹیم نے گولوں کی اس برابری کو زیادہ دیر برقرار رہنے نہیں دیا . اور گلگت بلتستان کی طرف سے ایک اور گول کے باوجود ہمت نہیں ہاری. اور میچ ختم ہونے تک سکور چھ تک پہنچا کر گلگت بلتستان کوپانچ کے مقابلے میں چھ گولوں سے شکست دی . اور چھٹی مر تبہ اپنے سابقہ ٹائٹل کا کامیابی سے دفاع کرتے ہوئے ٹرافی اپنے نام کر لی . شندور فیسٹول میں اس مرتبہ تماشائیوں کی غیر معمولی تعداد موجود تھی . جن میں ملکی اور غیر ملکی سیا حوں کی بڑی تعداد گلگت بلتستان اور چترال کے تماشائی مردو خواتین موجود تھے ۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں کور کمانڈر شاہین مظہر محمود نے جشن شندور کو شایان شان انداز میں منعقد کرنے پر سول انتظامیہ اور فوج کی تعریف کی اور کہاکہ جشن شندور ایک اہم ایونٹ کی صورت اختیار کرگئی ہے۔ سینئر منسٹر عاطف خان نے اس عزم کا اظہار کیاکہ آئندہ سالوں میں جشن شندور اور بھی زور وشور سے منایاجائے گا جس کے لئے اور بھی بہتر انتظامات کئے جائیں گے۔ انہوںنے کہاکہ اس ایونٹ میں ذیادہ سے ذیادہ تعداد میں غیر ملکی سیاح شریک ہوتے ہیں جس سے ملک کے بارے میں سافٹ امیج جائے گا اور غلط تاثر زائل ہوگا۔ درین اثنا چترال کے عوامی حلقوں نے چترال اے ٹیم خصوصا شہزادہ سکندر الملک کو شندور فیسٹول کے فائنل میچ میں کامیابی پر مبارکباد دی ہے . اور کہا ہے . کہ شہزادہ سکندرالملک کی ٹیم کیپٹین نامزدگی درست ثابت ہوئی . کیونکہ چترال اپنا سابقہ ٹائٹل برقرار رکھنےمیں کامیاب ہوا .۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں