چترال ( محکم الدین) تین روزہ شندور پولوفیسٹول فائنل میچ میں چترال کی شاندارکامیابی کے ساتھ اختتام پذیرہو گیا . اس میچ کےساتھ چترال کو چھٹی مرتبہ مسلسل شندور پولو فیسٹول کا فائنل جیتنے کا اعزاز حاصل ہوا۔ وزیر اعظم عمران خان کی آمد منسوخ ہونے پر 11 کور کے کور کمانڈر لفٹننٹ جنرل شاہین مظہر محمودمہمان خصوصی تھے جس نے کھلاڑیوںمیں انعامات تقسیم کئے۔ اس موقع پر کور کمانڈر کے علاوہ سینئر منسٹرٹورزم خیبر پختونخواعاطف خان ، ضلع ناظم چترال مغفرت شاہ، منسٹر ٹورزم گلگت بلتستان فدا خان نے بھی خطاب کیا۔ , ایم این اے چترال مولانا عبدالاکبرچترالی , مولانا ہدایت الرحمن, چیرمین ڈیڈک چترال وزیرزادہ بھی موجود تھے ۔ فائنل میچ میں گلگت بلتستان اور چترال کی ٹیموں نے شاندارکھیل کا مظاہرہ کیاجس کے پہلے ہاف میں چترال ٹیم نے گلگت بلتستان سے دو کے مقابلے میں پانچ گولوں کی برتری حاصل کی تھی . کھیل کے دوسرے ہاف میں گلگت بلتستان نے چترال پر دباﺅ بڑہادی اور یکے بعد دیگر گول کرکے برابری حاصل کی لیکن چترال کے اظہار علی خان نے میچ کے آخری د ومنٹوں کے دوران ایک فیصلہ کن گول اسکور کرکے نےزبردست حملے کئے . اور