311

عنایت اللہ اورمظفرسید کی مردان دھماکہ کی مذمت

پشاور(نمائندہ ڈیلی چترال)خیبرپختونخواکے سینئر وزیر اور جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر عنایت اللہ خان نے نادرا آفس مردان کے سامنے خودکش دھماکہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے دہشت گردی کی اس بزدلانہ کاروائی کو ملک وقوم دشمن قوتوں کی کارستانی اور پاکستان پر براہ راست حملے کے مترادف گھناؤنا اقدام قرار دیا ہے ایک تعزیتی پیغام میں انہوں نے واقعے میں شہید افراد کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی نیز یقین دلایا کہ اس انسانیت کش جرم میں ملوث عناصر کو پاتال سے بھی نکال کر کیفرکردار تک پہنچایا اور دوسروں کیلئے نشان عبرت بنایا جائے گا انہوں نے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کے حکام کو زخمیوں کے علاج پر بھرپور توجہ دینے کی ہدایت بھی کی جبکہ متاثرہ غمزدہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا صوبائی وزیر خزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ نے بھی مردان خودکش دھماکہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہداء کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلدصحتیابی اور متاثرہ خاندانوں کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے انہوں نے صوبے کے عوام کو یقین دلایا کہ دہشت گردی کے حالیہ سنگین واقعے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے مستقبل میں اس کا اعادہ نہیں ہونے دیا جائے گا اور قوم کو اس ناسور سے مکمل نجات دلائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں