364

گولین گول میں گلیشئر کے پھٹ جانے کی وجہ سے آنے والاسیلاب (GLOF)کے متاثرین نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اپیل

چترال (نمائندہ ڈیلی چترال) گولین گول میں گلیشئر کے پھٹ جانے کی وجہ سے آنے والاسیلاب (GLOF)کے متاثرین نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اپیل کی ہے کہ ان کی فوری مدد کے لئے پاک آرمی کی طرف سے ہیلی کاپٹر فراہم کئے جائیں تاکہ اس وادی کے 600گھرانوں میں رہنے والے ہزاروں محصور افرادکو راشن اور ادویات فراہم کیا جاسکے اور شدید مریضوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کئے جاسکیں۔ چترال پریس کلب میں ایک ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بشیر احمد، فضل ہادی، شاکراللہ اور دوسروں نے کہاکہ گلشیر کے پھٹ جانے کے چار دن گزرگئے مگر سول حکومت نے ان کے لئے کچھ نہیں کیا اور وادی کے ہزاروں متاثریں امداد کے منتظر ہیں جبکہ وادی اب بھی مکمل طور پر ضلعے کے دیگر حصوں سے مکمل طور پر کٹا ہوا ہے اور وہاں تک رسائی کے لئے واحد راستہ سیلاب برد ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ علاقے میں کسی بھی وقت قحظ پڑسکتی ہے اور ادویات نہ ہونے کی وجہ سے وبائی امراض کا بھی خطرہ درپیش ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس وادی میں سات گلیشیر اور بھی ہیں جوکہ پھٹ جانے کے قریب ہیں اور ایسی صورت میں بڑے پیمانے پر تباہی مچ سکتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس محصور وادی میں موجود صورت حال سے صوبائی اور مرکزی حکومت مکمل طور پر لاتعلق ہیں جس سے علاقے میں مایوسی بھی پھیل گئی ہے لیکن میڈیا میں پریس ریلیز چلاکر جھوٹ پر جھوٹ بولا جارہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں